مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ جَامِعٌ فِيمَا يُصَلَّى قَبْلَ الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا . باب: نماز سے پہلے اور اس کے بعد کیا پڑھنا چاہیے ؟ اس بارے میں جامع بیان
حدیث نمبر: 3395
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُتْبِعُ كُلَّ صَلَاةٍ رَكْعَتَيْنِ إِلَّا صَلَاةَ الصُّبْحِ يَجْعَلُهَا قَبْلَهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ حَبِيبُ بْنُ حَسَّانَ بْنِ الْأَشْرَسِ قَالَ الذَّهَبِيُّ : ضَعَّفُوهُ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے بعد دو رکعات ادا کیا کرتے تھے ، صرف صبح کی نماز میں ایسا نہیں کیا کرتے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس میں دو رکعات نماز سے پہلے ادا کر لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن حسان بن اشرس ہے ، امام ذہبی کہتے ہیں : محدثین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔