ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الصافات (37) — آیت 40

اِلَّا عِبَادَ اللّٰہِ الۡمُخۡلَصِیۡنَ ﴿۴۰﴾
مگر اللہ کے خالص کیے ہوئے بندے۔ En
مگر جو خدا کے بندگان خاص ہیں
En
مگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیده بندے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 40){ اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ:} مگر اللہ کے وہ بندے جنھیں اس نے اپنے لیے خالص کر لیا، جن کے متعلق ابلیس نے بھی اقرار کیا کہ وہ انھیں گمراہ نہیں کر سکے گا (دیکھیے سورۂ ص: ۸۳) وہ عذابِ الیم نہیں چکھیں گے، نہ ان کے حساب میں شدت ہو گی، بلکہ اللہ تعالیٰ ان کی نیکیوں کو دس گنا سے سات سو گنا، بلکہ بے حساب گنا تک بڑھائے گا اور برائیوں سے، اگر کوئی ہوئیں، درگزر فرمائے گا۔