تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ الصافات (37) — آیت 40

اِلَّا عِبَادَ اللّٰہِ الۡمُخۡلَصِیۡنَ ﴿۴۰﴾
مگر اللہ کے خالص کیے ہوئے بندے۔ En
مگر جو خدا کے بندگان خاص ہیں
En
مگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیده بندے En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ مگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیدہ بندے بے شک وہ دردناک عذاب کا مزا نہیں چکھیں گے کیونکہ انھوں نے اپنے اعمال کو اللہ تعالیٰ کے لیے خالص کیا۔ پس اللہ تعالیٰ نے بھی ان کو اپنے لیے خالص کر لیا، ان کو اپنی رحمت کے لیے مختص کیا اور انھیں اپنے لطف و کرم سے نوازا۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

يقول تعالى: {إلاَّ عبادَ الله المُخْلَصينَ}: فإنَّهم غير ذائقي العذاب الأليم؛ لأنهم أخلصوا لله الأعمال، فأخلصهم واختصَّهم برحمتِهِ وجادَ عليهم بلطفِهِ.