(آیت 40){ اِلَّاعِبَادَاللّٰهِالْمُخْلَصِيْنَ:} مگر اللہ کے وہ بندے جنھیں اس نے اپنے لیے خالص کر لیا، جن کے متعلق ابلیس نے بھی اقرار کیا کہ وہ انھیں گمراہ نہیں کر سکے گا (دیکھیے سورۂ ص: ۸۳) وہ عذابِ الیم نہیں چکھیں گے، نہ ان کے حساب میں شدت ہو گی، بلکہ اللہ تعالیٰ ان کی نیکیوں کو دس گنا سے سات سو گنا، بلکہ بے حساب گنا تک بڑھائے گا اور برائیوں سے، اگر کوئی ہوئیں، درگزر فرمائے گا۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
40۔ 1 یعنی عذاب سے محفوظ ہونگیں، ان کی کوتاہیوں سے بھی درگزر کردیا جائے گا، اگر کچھ ہونگی اور ایک ایک نیکی کا اجر کئی کئی گنا دیا جائے گا۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
40۔ مگر اللہ کے مخلص بندے (اس انجام سے محفوظ رہیں گے)
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔