کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: اس شخص کا قول جس نے کہا: ”قربانی یوم النحر اور منیٰ کے تمام ایام میں جائز ہے کیونکہ یہ سب قربانی (نسک) کے دن ہیں“۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح قَالَ: وَأَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، قَالَا: ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا أَبُو الزَّاهِرِيَّةِ حُدَيْرُ بْنُ كُرَيْبٍ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرِ بْنِ مَالِكٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ ثَوْبَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَبَحَ أُضْحِيَّتَهُ فِي السَّفَرِ ثُمَّ قَالَ: " يَا ثَوْبَانُ أَصْلِحْ لَحْمَهَا "، فَلَمْ أَزَلْ أُصْلِحُهُ حَتَّى قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَمُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سفر میں اپنی قربانی ذبح کی۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ثوبان! اس کا گوشت تیار کرو“ تو مدینہ آنے تک میں اس کا گوشت تیار کرتا رہا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَحْمَدَ الْحَافِظُ الْإِسْفِرَايِينِيُّ بِهَا، أنبأ أَبُو عَلِيٍّ زَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ زِيَادٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَبُو الْأَزْهَرِ، ثنا أَبُو الْمُغِيرَةِ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " كُلُّ عَرَفَاتٍ مَوْقِفٌ، وَارْفَعُوا عَنْ عَرَفَاتٍ، وَكُلُّ مُزْدَلِفَةَ مَوْقِفٌ وَارْفَعُوا عَنْ مُحَسِّرٍ، وَكُلُّ فِجَاجِ مِنًى مَنْحَرٌ، وَكُلُّ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ ذَبْحٌ. ⦗٤٩٨⦘.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”تمام عرفات ٹھہرنے کی جگہ ہے، اور وادی عرنہ سے ہٹ جاؤ، اور تمام مزدلفہ ٹھہرنے کی جگہ ہے، اور وادی محسر سے ہٹ جاؤ (یعنی جلدی گزر جاؤ)، منیٰ کے سارے راستے جائے ذبح ہیں اور ایامِ تشریق کے تمام دن ذبح کے دن ہیں۔“
قَالَ: وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فَذَكَرَهُ بِمِثْلِهِ، هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ.
حافظ ثناء اللہ
ایضاً۔
یہی صحیح ہے، اور یہ مرسل ہے۔
یہی صحیح ہے، اور یہ مرسل ہے۔
وَقَدْ رُوِيَ كَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ، ثنا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَرَفَاتٌ مَوْقِفٌ، وَارْفَعُوا عَنْ عُرَنَةَ، وَكُلُّ مُزْدَلِفَةَ مَوْقِفٌ وَارْفَعُوا عَنْ مُحَسِّرٍ، وَكُلُّ فِجَاجِ مِنًى مَنْحَرٌ، وَفِي كُلِّ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ ذَبْحٌ. وَرَوَاهُ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ النَّقْلِ عَنْ سَعِيدٍ.
حافظ ثناء اللہ
یہ روایت عبدالرحمن بن ابی حسین کے واسطے سے سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عرفات ٹھہرنے کی جگہ ہے، اور وادی عرنہ سے ہٹ جاؤ، اور تمام مزدلفہ ٹھہرنے کی جگہ ہے، اور وادی محسر سے ہٹ جاؤ، اور منیٰ کے تمام راستے ذبح کی جگہ ہیں، اور ایامِ تشریق کے تمام دنوں میں ذبح ہے۔“
اسے سوید بن عبدالعزیز نے سعید سے روایت کیا ہے، اور وہ بعض محدثین کے نزدیک ضعیف ہے۔
اسے سوید بن عبدالعزیز نے سعید سے روایت کیا ہے، اور وہ بعض محدثین کے نزدیک ضعیف ہے۔
كَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ الْحَافِظُ، أنبأ زَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، قَالَا: ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ التَّنُوخِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَيَّامُ التَّشْرِيقِ كُلُّهَا ذَبْحٌ.
حافظ ثناء اللہ
نافع بن جبیر بن مطعم اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”«أَيَّامُ التَّشْرِيقِ» یعنی 11، 12، 13 ذوالحجہ تمام قربانی کے دن ہیں۔“
وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ سُلَيْمَانَ، كَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَشَّابُ، ثنا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، ثنا أَبُو مُعَيْدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، أَنَّ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ حَدَّثَهُ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " كُلُّ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ ذَبْحٌ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”ایامِ تشریق تمام قربانی کے ایام ہیں یعنی 11، 12، 13 ذوالحجہ تک۔“
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ سَمَّاهُ نَافِعٌ فَنَسِيتُهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ غِفَارٍ: " قُمْ فَأَذِّنْ أَنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا مُؤْمِنٌ، وَأَنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ أَيَّامُ مِنًى ". زَادَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى: وَذَبْحٍ، يَقُولُ: أَيَّامُ ذَبْحٍ، ابْنُ جُرَيْجٍ يَقُولُهُ.
حافظ ثناء اللہ
نافع بن جبیر بن مطعم ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں جس کا نام نافع نے تو لیا لیکن میں بھول گیا کہ نبی ﷺ نے غفار قبیلہ کے ایک شخص سے کہا: ”کھڑے ہو کر اعلان کر دو کہ جنت میں صرف مومن داخل ہوں گے اور یہ ایامِ منیٰ کھانے پینے کے دن ہیں۔“ سلیمان بن موسیٰ نے ”اور ذبح“ کا اضافہ بیان کیا، یعنی یہ ذبح کے دن ہیں۔
وَرَوَاهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، مَرَّةً عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَمَرَّةً عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيَّامُ التَّشْرِيقِ كُلُّهَا ذَبْحٌ ". أَخْبَرَنَاهُ أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ، ثنا دُحَيْمٌ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى، فَذَكَرَهُ وَقَالَ: عَنْ أَبِي سَعِيدٍ..
حافظ ثناء اللہ
اسے معاویہ بن یحییٰ صدفی نے زہری سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے، کبھی سیدنا ابو سعید اور کبھی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کیا ہے کہ ”ایامِ تشریق تمام کے تمام ذبح کے دن ہیں۔“ اس سند میں انہوں نے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ کا نام لیا ہے۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَاصِمٍ، ثنا دُحَيْمٌ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، عَنِ الصَّدَفِيِّ، فَذَكَرَهُ وَقَالَ: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ. قَالَ أَبُو أَحْمَدَ: وَهَذَا سَوَاءٌ قَالَ: عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَسَوَاءٌ قَالَ: عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، جَمِيعًا غَيْرُ مَحْفُوظَيْنِ لَا يَرْوِيهُمَا غَيْرُ الصَّدَفِيِّ. قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: وَالصَّدَفِيُّ ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
حافظ ثناء اللہ
یہی روایت صدفی کے واسطے سے بھی مروی ہے، اس میں انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا نام لیا ہے۔
ابو احمد (ابن عدی) فرماتے ہیں: خواہ وہ ”زہری عن سعید عن ابی ہریرہ“ کہیں یا ”زہری عن ابن المسیب عن ابی سعید“، دونوں روایتیں غیر محفوظ ہیں، انہیں صدفی کے سوا کوئی روایت نہیں کرتا۔
شیخ (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: صدفی ضعیف ہے، اس سے دلیل نہیں لی جاتی۔
ابو احمد (ابن عدی) فرماتے ہیں: خواہ وہ ”زہری عن سعید عن ابی ہریرہ“ کہیں یا ”زہری عن ابن المسیب عن ابی سعید“، دونوں روایتیں غیر محفوظ ہیں، انہیں صدفی کے سوا کوئی روایت نہیں کرتا۔
شیخ (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: صدفی ضعیف ہے، اس سے دلیل نہیں لی جاتی۔
أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أنبأ زَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ زِيَادٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، ثنا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَمْرٍو الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: الْأَضْحَى ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ بَعْدَ يَوْمِ النَّحْرِ.
حافظ ثناء اللہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ قربانی کے دن کے بعد تین دن مزید بھی قربانی کے دن ہیں۔
قَالَ: وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، أنبأ رَوْحٌ، ثنا حَمَّادٌ، عَنْ مَطَرٍ، أَنَّ الْحَسَنَ، وَعَطَاءً، قَالَا: يُضَحَّى إِلَى آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ.
حافظ ثناء اللہ
حضرت حسن اور عطاء رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ ایامِ تشریق کے آخری دن تک قربانی ہو سکتی ہے۔
قَالَ: وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ هُوَ الصَّغَانِيُّ، ثنا رَوْحٌ قَالَ: ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ: يُذْبَحُ فِي أَيَّامِ التَّشْرِيقِ.
حافظ ثناء اللہ
ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ نے کہا: ایامِ تشریق میں قربانی کی جا سکتی ہے۔
قَالَ: وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ هُوَ الصَّغَانِيُّ، ثنا رَوْحٌ، قَالَ: ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ: يُذْبَحُ فِي أَيَّامِ مِنًى كُلِّهَا وَفِي يَوْمِ النَّفْرِ الْآخِرِ.
حافظ ثناء اللہ
ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ نے کہا: منیٰ کے تمام دنوں میں اور آخری کوچ کے دن قربانی کی جا سکتی ہے۔
قَالَ: وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا هَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُهَاجِرٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: الْأَضْحَى يَوْمُ النَّحْرِ وَثَلَاثَةُ أَيَّامٍ بَعْدَهُ.
حافظ ثناء اللہ
عمرو بن مہاجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے کہا: عید الاضحی کے دن کے بعد تین دن تک قربانی کی جا سکتی ہے۔
قَالَ: وَحَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ، ثنا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، ثنا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، عَنِ النُّعْمَانِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، أَنَّهُ قَالَ: النَّحْرُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ، فَقَالَ مَكْحُولٌ: صَدَقَ.
حافظ ثناء اللہ
نعمان رحمہ اللہ، سلیمان بن موسیٰ رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ قربانی کے تین دن ہیں۔ مکحول رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سلیمان بن موسیٰ رحمہ اللہ نے سچ کہا ہے۔