السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الضحايا— قربانى کا بیان
باب: من قال: الأضحى جائز يوم النحر وأيام منى كلها لأنها أيام النسك باب: اس شخص کا قول جس نے کہا: ”قربانی یوم النحر اور منیٰ کے تمام ایام میں جائز ہے کیونکہ یہ سب قربانی (نسک) کے دن ہیں“۔
حدیث نمبر: 19244
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ سَمَّاهُ نَافِعٌ فَنَسِيتُهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ غِفَارٍ: " قُمْ فَأَذِّنْ أَنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا مُؤْمِنٌ، وَأَنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ أَيَّامُ مِنًى ". زَادَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى: وَذَبْحٍ، يَقُولُ: أَيَّامُ ذَبْحٍ، ابْنُ جُرَيْجٍ يَقُولُهُ.حافظ ثناء اللہ
نافع بن جبیر بن مطعم ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں جس کا نام نافع نے تو لیا لیکن میں بھول گیا کہ نبی ﷺ نے غفار قبیلہ کے ایک شخص سے کہا: ”کھڑے ہو کر اعلان کر دو کہ جنت میں صرف مومن داخل ہوں گے اور یہ ایامِ منیٰ کھانے پینے کے دن ہیں۔“ سلیمان بن موسیٰ نے ”اور ذبح“ کا اضافہ بیان کیا، یعنی یہ ذبح کے دن ہیں۔