٢٨٨٠٧ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا حفص وعبد الرحيم عن يحيى بن سعيد عن (بكير) (٢) بن عبد اللَّه بن الأشج عن سليمان بن يسار عن زيد بن ثابت أنه (٣) قال: قضي في العين القائمة إذا طفئت مائة دينار (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت سے روایت ہے کہ جب نابینا آنکھ نکال دی جائے تو اس میں سو ” ١٠٠ “ دینار ہیں۔
٢٨٨٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: فيها ثلث [الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا کہ اس میں تہائی دیت ہوگی۔
٢٨٨٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: فيها ثلث] (١) ديتها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن کا ارشاد ہے کہ اس میں تہائی دیت ہوگی۔
٢٨٨١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق عن يزيد ابن عبد اللَّه بن (قسيط) (١) إن عمر بن عبد العزيز قضى في عين قائمة (بخصت) (٢) بمائة دينار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن عبداللہ بن قسیط سے روایت ہے کہ عمر بن عبدالعزیز نے نابینا آنکھ کے بارے میں جس کو نکال دیا گیا ہو سو دینار کا فیصلہ فرمایا۔
٢٨٨١١ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا حفص عن أشعث عن الحسن والشعبي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم، حماد، اور ابراہیم کا ارشاد ہے کہ نابینا آنکھ (کے پھوڑنے) کے بارے میں عادل آدمیوں کا فیصلہ ہے۔
٢٨٨١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي هلال عن قتادة عن ابن بريدة عن يحيى بن يعمر عن ابن عباس قال: في العين القائمة إذا (بخصت) (١) ثلث ديتها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ارشاد ہے کہ نابینا آنکھ کو جب نکال دیا جائے تو اس میں تہائی دیت ہے۔
٢٨٨١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر عن مسروق قال: في (العين) (١) العوراء حكم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق کا ارشاد ہے کہ آشوب زدہ آنکھ میں فیصلہ ہے۔
٢٨٨١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن سعيد عن قتادة عن عبد اللَّه بن بريدة عن يحيى بن يعمر عن ابن عباس عن عمر في العين (العوراء) (١) إذا (بخصت) (٢) -كانت قائمة- ثلث ديتها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر سے مروی ہے کہ آشوب زدہ آنکھ کو جب پھوڑا جائے جب کہ اس سے قبل وہ اپنی جگہ پر کھڑی ہوئی تھی تو اس میں تہائی دیت ہے۔