کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: عورت اور باندی کا عطیہ ( ہدیہ) کب جائز ہے؟
❮
❯
٢٢٨٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو قال: قال أبو الشعثاء: لا يجوز لامرأة عطية حتى (تلد) (١) (شرواها) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الشعشاء فرماتے ہیں کہ عورت کے لئے ہدیہ دینا جائز نہیں ہے جب تک وہ بچے کو جنم نہ دے دے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22838
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22838، ترقيم محمد عوامة 21910)
٢٢٨٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن طاوس عن أبيه قال: لا يجوز لامرأة عطية إلا بإذن زوجها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ عورت کے لئے خاوند کی اجازت کے بغیر عطیہ ( ہدیہ) دینا جائز نہیں ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22839
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22839، ترقيم محمد عوامة 21911)
٢٢٨٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن الشعبي (قال) (١): إذا حالت في بيتها حولًا جاز لها ما صنعت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب عورت خاوند کے گھر میں ایک سال گذار لے تو وہ جو بھی تصرف کرے اس کے لئے جائز ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22840
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22840، ترقيم محمد عوامة 21912)
٢٢٨٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا ولدت الجارية أو ولد مثلها جاز لها هبتها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب باندی بچہ جَنْ دے تو اس کے لئے ہبہ کرنا جائز ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22841
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22841، ترقيم محمد عوامة 21913)
٢٢٨٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أبيه عن عامر عن شريح قال: عهد إليَّ عمر أن لا أجيز هبة مملكة حتى تحول في بيتها حولًا (أو تلد) (١) بطنًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہم سے عہد لیا کہ ہم باندی کے ہبہ کو جائز ( نافذ) قرار نہیں دیں گے جب تک کہ وہ گھر میں سال نہ گذار لے یا اس کے بطن سے بچہ نہ ہوجائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22842
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22842، ترقيم محمد عوامة 21914)
٢٢٨٤٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن إسماعيل عن الشعبي عن شريح بمثله] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ سے اسی طرح منقول ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22843
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22843، ترقيم محمد عوامة 21915)
٢٢٨٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن مجالد عن عامر قال: قرأت (كتاب) (١) عمر إلى شريح بذلك، وذلك أن جارية من قريش قال: لها أخوها وهي مملكة: تصدقي علي بميراثك من أبيك قبل أن تذهبي إلى زوجك، ففعلت ثم طلبت ميراثها فرده عليها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ کے سامنے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا مکتوب پڑھا گیا جس میں تحریر تھا کہ قریش کی ایک باندی سے اس کے بھائی نے کہا کہ اپنے شوہر کے گھر جانے سے پہلے اپنے والد کی میراث میرے حوالہ کر دے ( مجھے صدقہ کر دے ) اس نے ایسا ہی کیا پھر اس نے بھائی سے میراث طلب کیا تو اس نے اس کو واپس لوٹا دیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22844
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف مجالد.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22844، ترقيم محمد عوامة 21916)
٢٢٨٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) أبو داود الطيالسي عن (سعيد بن) (٢) ⦗٩١⦘ عبد الرحمن عن الحسن ومحمد، قال محمد: لا تجوز لامرأة عطية حتى تحول حولًا أو تلد ولدًا.
مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت کے لئے ہبہ کرنا جائز نہیں ہے جب تک کہ اس کو سال نہ گذر جائے یا وہ بچہ نہ جَنْ دے اور حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہاں تک کہ وہ بچہ جَنْ دے یا اتنا وقت گذار لے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22845
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22845، ترقيم محمد عوامة 21917)
٢٢٨٤٦ - [وقال الحسن: حتى تلد ولدا أو (تبلغ إني) (١) ذلك] (٢).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22846
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22846، ترقيم محمد عوامة ---)
٢٢٨٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن إسماعيل عن الشعبي قال: قلت له: أرأيت إن (عنست) (١)، قال: لا يجوز.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسمائیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ اگر لڑکی بغیر شادی کے رہے تو آپ کی کیا رائے ہے ؟ آپ نے فرمایا اس کے لئے جائز نہیں ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22847
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22847، ترقيم محمد عوامة 21918)
٢٢٨٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه (عن) (١) عثمان بن الأسود عن عطاء ومجاهد قالا لليتيمة (خناقان) (٢): لا يجوز لها شيء في مالها حتى تلد ولدًا (أو تمضي) (٣) عليها سنة في بيت زوجها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطا اور حضرت مجاہد رحمہ اللہ خناقان کی یتیمہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کے لئے اپنے مال سے ہبہ کرنا جائز نہیں ہے یہاں تک کہ وہ بچہ جَنْ دے یا اپنے خاوند کے مکان میں ایک سال گذار لے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22848
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22848، ترقيم محمد عوامة 21919)
٢٢٨٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل وزكريا عن الشعبي عن شريح قال: (عهد إلى عمر أن) (١) لا أجيز (عطية) (٢) جارية حتى تحول في بيتها حولا أو تلد ولدًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میں باندی کے ہبہ کرنے کو جائز نہیں قرار دیتا جب تک وہ گھر میں سال نہ گذار لے یا بچہ جَنْ دے۔ اسماعیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ اگر لڑکی بغیر شادی کے کنواری رہے تو پھر کیا اس لئے جائز ہے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : ہاں جائز ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22849
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22849، ترقيم محمد عوامة 21920)
٢٢٨٥٠ - قال إسماعيل: قلت للشعبي: أرأيت إن عنست يجوز قال: نعم.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22850
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22850، ترقيم محمد عوامة ---)