مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22842
باب: عورت اور باندی کا عطیہ ( ہدیہ) کب جائز ہے؟
في الجارية متى يجوز عطيتها؟
حدیث نمبر: 22842
٢٢٨٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أبيه عن عامر عن شريح قال: عهد إليَّ عمر أن لا أجيز هبة مملكة حتى تحول في بيتها حولًا (أو تلد) (١) بطنًا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے عہد لیا کہ میں نو بیاہتا لڑکی کے ہبہ کو جائز ( نافذ) قرار نہیں دوں گا جب تک کہ وہ اپنے گھر میں سال نہ گذار لے یا اس کے بطن سے بچہ نہ ہوجائے۔
حواشی
(١) في [ز]: (ويلد).