١٤٢٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة قال: حدثنا عمرو عن عطاء عن ابن عباس قال: كنت (ممن) (١) قدم رسول اللَّه ﷺ في ضعفة أهله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں ان میں سے ایک ہوں جن کو رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے اھل و عیال کی کمزوری کی وجہ سے مقدم کردیا، (پہلے بھیج دیا) ۔
١٤٢٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة قال: (أخبرني) (١) عبيد اللَّه ابن أبي يزيد أنه سمع ابن عباس يقول: أنا ممن قدم رسول اللَّه ﷺ في ضعفة أهله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہی مروی ہے۔
١٤٢٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر وسفيان عن سلمة بن كهيل عن الحسن (العرني) (١) عن ابن عباس قال: قدمنا رسول اللَّه ﷺ (اغيلمة) (٢) بني عبد المطلب على (حمرات) (٣) من جمع، وجعل (يلطح) (٤) أفخاذنا ويقول: " (أَبنِيَّ) (٥) لا ترموا الجمرة حتى تطلع الشمس" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم بنو عبدالمطلب کے بچوں کو دراز گوشوں پر سوار کر کے مجمع سے آگے بھیج دیا اور ہتھیلی ہماری رانوں پر مار رہے تھے اور فرمایا : اے میرے بیٹو ! طلوع شمس سے پہلے رمی نہ کرنا۔
١٤٢٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه: أن النبي ﷺ أمر أم سلمة أن توافيه صلاة الصبح بمنى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ام المؤمنین حضرت ام سلمہ کو فجر کی نماز منیٰ میں ادا کرنے کا حکم ارشاد فرمایا۔
١٤٢٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن المسعودي عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس: أن النبي ﷺ قدم ضعفة أهله وقال: "لا ترموا (الجمرة) (١) حتى تطلع الشمس" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کمزور لوگوں کو گھر والوں میں سے پہلے بھیج دیا اور فرمایا : طلوع شمس سے پہلے رمی مت کرنا۔
١٤٢٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة قال: حدثنا عمرو بن دينار عن سالم بن شوال عن أم (حبيبة) (١) قالت: (قد) (٢) (كنا) (٣) نفعله على عهد النبي ﷺ (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام حبیبہ فرماتی ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں اسی طرح کیا کرتے تھے۔
١٤٢٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ابن جريج عن عطاء عن (ابن) (١) الشوال قال: قال عبد اللَّه (ابن عمر) (٢): إنما جمع منزل (ترتحل) (٣) منه (إذا) (٤) شئت (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عرفہ جمع ہونے کی جگہ ہے جب چاہو یہاں سے روانہ ہو جاؤ۔
١٤٢٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عبد اللَّه مولى أسماء: أنها كانت تصلي الصبح بمنى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت اسمائ نے فجر کی نماز منیٰ میں ادا کی۔
١٤٢٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (سعد) (١) بن إبراهيم عن حميد (بن) (٢) عبد الرحمن بن عوف أن (٣) عبد الرحمن بن عوف كان يعجل النساء والصبيان من جمع بليل (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن عوف عورتوں اور بچوں کو عرفات سے رات کے وقت ہی روانہ فرما دیا کرتے تھے۔
١٤٢٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (عبيد) (١) اللَّه بن (أبي) (٢) زياد عن عطاء عن عائشة: أنها كانت تقدم ضعفة أهلها من جمع بليل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اپنے گھر والوں میں سے کمزوروں کو عرفات سے رات کے وقت ہی روانہ فرما دیتی تھی، اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں بھی اسی طرح کرتا ہوں۔
١٤٢٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم: أنه كان يرخص (للكبير) (١) والمريض أن يفيضوا من جمع بليل، ولكن لا يرمي جمرة العقبة حتى تطلع (الشمس) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ بوڑھوں اور بیماروں کو اجازت دی گئی ہے، کہ وہ رات کو عرفات سے منیٰ کی طرف چلے جائیں لیکن جمرہ عقبہ کی رمی طلوع شمس سے پہلے نہ کریں۔
١٤٢٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن عطاء قال: رخص للمريض والحبلى ومن كانت به علة أن يفيضوا من جمع بليل، ولا يرموا الجمار حتى تطلع الشمس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ بیماروں اور حاملہ عورتوں کو اور اسی طرح وہ لوگ جن کو کوئی دوسری بیماری ہے کہ وہ لوگ عرفات سے رات کو روانہ ہوجائیں لیکن جمرات کی رمی طلوع شمس سے پہلے نہ کریں۔
١٤٢٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبيد اللَّه عن نافع عن عبد اللَّه ابن عبد اللَّه قال: كان ابن عمر يبعث بصبيانه ليلة المزدلفة، (فيصلون) (١) الصبح بمنى ويرمون الجمرة (قبل) (٢) أن يأتي الناس (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مزدلفہ کی رات بچوں کو بھیج دیا، انھوں نے صبح کی نماز منیٰ میں ادا کی اور لوگوں کی آمد سے قبل ہی جمرات کی رمی کرلی۔
١٤٢٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي (الزناد) (١) أن ابن عوف كان (يصلي) (٢) بأمهات المؤمنين الفجر بمنى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عوف نے امھات المؤمنین g کے ساتھ فجر کی نماز منیٰ میں ادا کی۔