١٢٦٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يرى عتق المدبر في الكفارات (كلها) (١).
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن تمام کفارات میں مدبر غلام کو آزاد کرنا کافی اور صحیح سمجھتے تھے۔
١٢٦٣٣ - حدثنا ابن علية عن ليث عن طاوس قال: يجزئ عتق المدبر في الكفارة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ کفارہ میں مدبر غلام آزاد کرنا کافی ہوجائے گا۔
١٢٦٣٤ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: يجزئ المدبر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ تیری طرف سے مدبر غلام کافی ہوجائے گا۔
١٢٦٣٥ - حدثنا ابن علية عن معمر عن الزهري قال: لا يجزئ المعتق (عن دبر) (١) في الكفارة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ کفارات میں مدبر غلام آزاد کرنا کافی نہیں ہے۔
١٢٦٣٦ - حدثنا حفص عن حجاج عن مهاجر بن (شماس) (١) عن إبراهيم قال: أما المدبرة فلا تجزيء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں مدبرہ باندی کافی (جائز) نہیں ہے۔
١٢٦٣٧ - حدثنا وكيع عن عمر بن بشير عن الشعبي قال: لا يجزئ المدبر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں مدبر غلام آزاد کرنا کافی نہیں ہے۔
١٢٦٣٨ - حدثنا ابن نمير عن أبي حنيفة عن حماد عن إبراهيم قال: أما المدبر فلا يجزئ.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ مدبر غلام آزاد کرنا کافی نہیں ہے۔