١٢٦٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان لا يرى عتق الكافر في شيء من الكفارات.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن کفارات میں کافر غلام آزاد کرنے کو درست نہ سمجھتے تھے۔
١٢٦٢٩ - حدثنا وكيع عن (سفيان) (١) عن (ابن) (٢) أبي نجيح عن طاوس قال: يجزئ اليهودي والنصراني في كفارة اليمين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ کفارہ یمین میں یہودی یا نصرانی غلام آزاد کرنا کافی ہے۔
١٢٦٣٠ - حدثنا ابن علية عن مغيرة عن (إبراهيم) (١) قال: لا يجزئ عتق أهل الكفر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کافر غلام کا آزاد کرنا کافی نہیں ہے (کفارہ ادا نہیں ہوگا) ۔
١٢٦٣١ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: (لا) (١) يجزئ اليهودي والنصراني في الرقبة الواجبة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں یہودی اور نصرانی غلام کا آزاد کرنا کافی ہوجائے گا۔