٧١٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن أبي مالك الأشجعي قال: قلت لأبي: يا أبت صليت خلف النبي ﷺ وخلف أبي بكر وعمر وعثمان (فهل) (١) رأيت أحدًا منهم يقنت؟ فقال: يا (بني) (٢) هي محدثة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مالک اشجعی کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے عرض کیا کہ اے ابا جان ! آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، آپ نے حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان کے پیچھے نماز پڑھی، کیا آپ نے ان میں سے کسی کو نماز میں قنوت پڑھتے دیکھا ؟ انہوں ں نے فرمایا کہ اے میرے بیٹے ! یہ ایک نئی چیز ہے۔
٧١٤٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر عن يحيى بن غسان (المرادي) (١) عن (عمرو) (٢) بن ميمون أن عمر بن الخطاب لم يقنت في الفجر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے فجر میں قنوت نہیں پڑھی۔
٧١٤٦ - حدثنا ابن إدريس عن أبي مالك عن أبيه قال: قلت له (صليت) (١) خلف رسول اللَّه ﷺ وأبي بكر وعمر وعثمان (أفكانوا) (٢) يقنتون؟ ⦗٥٢٨⦘ فقال: لا، يا بني هي محدثة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مالک اشجعی کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے عرض کیا کہ اے ابا جان ! آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، آپ نے حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان کے پیچھے نماز پڑھی، کیا وہ قنوت پڑھا کرتے تھے ؟ انہوں ں نے فرمایا کہ اے میرے بیٹے ! یہ ایک نئی چیز ہے۔
٧١٤٧ - حدثنا ابن إدريس عن الحسن بن (عبيد اللَّه) (١) عن إبراهيم (أن) (٢) الأسود و (عمرو) (٣) بن ميمون (٤) (صليا) (٥) خلف عمر الفجر فلم يقنت (٦).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود اور حضرت عمرو بن میمون نے حضرت عمر کے پیچھے فجر کی نماز ادا کی، حضرت عمر نے فجر میں قنوت نہیں پڑھی۔
٧١٤٨ - حدثنا وكيع عن (سفيان) (١) عن منصور عن إبراهيم عن الأسود بن يزيد وعمرو بن ميمون أنهما صليا خلف عمر الفجر فلم يقنت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود بن یزید اور حضرت عمرو بن میمون نے حضرت عمر کے پیچھے فجر کی نماز ادا کی، حضرت عمر نے فجر میں قنوت نہیں پڑھی۔
٧١٤٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر عن عثمان الثقفي عن عرفجة أن ابن مسعود كان لا يقنت في الفجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عرفجہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
٧١٥٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي إسحاق عن علقمة بن قيس أن ابن مسعود لم يكن يقنت في الفجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
٧١٥١ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم قال: كان عبد اللَّه لا يقنت في صلاة الصبح (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
٧١٥٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن إبراهيم عن سليم أبي الشعثاء المحاربي قال: (سألت) (١) ابن عمر عن القنوت في الفجر فقال (فأي) (٢) شيء القنوت؟ قلت: (يقوم) (٣) الرجل ساعة بعد القراءة فقال ابن عمر: ما شعرت (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیم ابو الشعثاء محاربی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے فجر کی نماز میں دعائے قنوت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ قنوت کیا چیز ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ قنوت یہ ہے کہ آدمی قراءت کے بعد کچھ دیر ٹھہر کر دعا کرے۔ انہوں نے فرمایا کہ میں اسے کچھ نہیں سمجھتا۔
٧١٥٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن واقد مولى زيد بن خليدة عن سعيد بن جبير عن ابن عباس وابن عمر أنهما كانا لا يقنتان في الفجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فجر کی نماز میں قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
٧١٥٤ - حدثنا روح بن عبادة عن زكريا بن إسحاق قال: حدثني عمرو بن دينار أن ابن الزبير صلى بهم الصبح فلم يقنت (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر نے انہیں فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں دعائے قنوت نہیں پڑھی۔
٧١٥٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي خالد عن أبي الضحى عن سعيد بن جبير أن عمر كان لا يقنت في الفجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فجر میں قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
٧١٥٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن إبراهيم أن عمر بن الخطاب كان لا يقنت في الفجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فجر میں قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
٧١٥٧ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن إبراهيم بن عبد الأعلى عن طلحة أن أبا بكر لم يقنت في الفجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر فجر میں قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
٧١٥٨ - حدثنا وكيع عن مسعر عن يزيد الفقير قال: صليت خلف ابن عمر الفجر فلم (يقنت) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید الفقیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی انہوں نے اس میں دعائے قنوت نہیں پڑھی۔
٧١٥٩ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا (حصين) (١) (عن عمران) (٢) بن الحارث قال: صليت مع ابن عباس في داره صلاة الصبح فلم يقنت قبل الركوع ولا بعده (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ ان کے گھر میں فجر کی نمازپڑھی، انہوں نے نہ تو رکوع سے پہلے قنوت پڑھی اور نہ ہی بعد میں۔
٧١٦٠ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا ابن عون عن إبراهيم عن الأسود بن يزيد قال: قال (ابن) (١) عمر في قنوت الصبح: ما شهدت ولا علمت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود بن یزید کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت کے بارے میں یہ کلمات کہے کہ میں نے نہ کسی کو ایسا کرتے دیکھا اور نہ میں اس بارے میں کچھ جانتا ہوں۔
٧١٦١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن عون عن إبراهيم عن الأسود بن يزيد عن ابن عمر أنه لم يعرف القنوت في الفجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود بن یزید کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فجر کی قنوت کے بارے میں کوئی علم نہ رکھتے تھے۔
٧١٦٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام الدستوائي عن قتادة عن أنس قال: إنما قنت رسول اللَّه ﷺ (في صلاة الصبح) (١) شهرًا بعد الركوع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مہینہ تک فجر کی نماز میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھی ہے۔
٧١٦٣ - حدثنا معاذ (بن معاذ) (١) عن التيمي عن أبي مجلز عن أنس قال: إنما قنت رسول اللَّه ﷺ في صلاة الصبح شهرًا (بعد الركوع) (٢) يدعو على رعل وذكوان (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مہینہ تک فجر کی نماز میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھی۔ آپ رعل اور ذکوان کے لئے اس میں بددعا کیا کرتے تھے۔
٧١٦٤ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أنس قال: إنما قنت رسول اللَّه ﷺ شهرًا يدعو على أناس قتلوا أناسا من أصحابه يقال لهم: القراء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مہینہ تک فجر کی نماز میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھی ، اس میں آپ قراء صحابہ کو شہید کرنے والوں کے لئے بددعا کیا کرتے تھے۔
٧١٦٥ - حدثنا (هشيم) (١) قال: أخبرنا (عروة) (٢) (الهمداني) (٣) قال: (حدثني) (٤) الشعبي قال: لما قنت علي في صلاة الصبح أنكر الناس ذلك قال: فقال (عليّ) (٥): إنما (استنصرنا) (٦) على عدونا (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی تو لوگوں نے اس عمل کو اچھا نہ سمجھا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ ہم نے اپنے دشمن کے خلاف اللہ سے مدد طلب کی ہے۔
٧١٦٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا محمد بن قيس عن عامر (الجهني) (١) (أن) (٢) عمر بن الخطاب كان لا يقنت في الفجر وقال عامر: ما كان القنوت حتى جاء أهل الشام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر جہنی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فجر میں قنوت نہ پڑھا کرتے تھے اور اہل شام کے آنے سے پہلے قنوت کا کوئی تصورنہ تھا۔
٧١٦٧ - حدثنا وكيع قال: حدثنا [(محمد) (١) بن] (٢) قيس عن الشعبي قال: قال عبد اللَّه: لو أن الناس سلكوا واديا (و) (٣) شعبا وسلك عمر واديا (و) (٤) شعبا سلكت وادي عمر وشعبه ولو قنت عمر قنت عبد اللَّه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ اگر سب لوگ ایک وادی میں چلیں اور حضرت عمر دوسری وادی میں چلیں تو میں اس وادی میں چلوں گا جس میں حضرت عمر چلتے ہیں۔ اگر حضرت عمر دعائے قنوت پڑھتے تو عبد اللہ بھی قنوت پڑھتا۔
٧١٦٨ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا (أبو بشر) (١) عن سعيد بن جبير أنه كان لا يقنت في صلاة الصبح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فجر کی نماز میں قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
٧١٦٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن الحسن بن (عمرو) (١) عن فضيل (عن) (٢) إبراهيم قال: إنما قنت رسول اللَّه ﷺ أيامًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چند دن فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی ہے۔
٧١٧٠ - (حدثنا) (١) وكيع قال: حدثنا مسعر عن أبي حمزة عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه بن مسعود: قد علموا أن النبي ﷺ إنما قنت شهرًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ صحابہ جانتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مہینہ دعائے قنوت پڑھی ہے۔
٧١٧١ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) مسعر عن عمرو بن مرة قال: صليت (خلف) (٢) سعيد بن جبير (الفجر) (٣) فلم يقنت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے پیچھے نماز ادا کی، انہوں نے اس میں د عائے قنوت نہیں پڑھی۔
٧١٧٢ - حدثنا وكيع عن موسى (بن) (١) نافع [قال: صليت خلف سعيد بن جبير الفجر فلم يقنت. [[حدثنا مروان بن معاوية] (٢) عن (سليمان) (٣) (٤) التيمي عن شيخ أنه صلى خلف عثمان فلم يقنت (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے پیچھے نماز ادا کی، انہوں نے اس میں د عائے قنوت نہیں پڑھی۔
٧١٧٣ - [حدثنا مروان بن معاوية عن التيمي عن أبي مجلز قال صليت خلف ابن عمر فلم يقنت قبل الركوع و (لا) (١) بعده] (٢)]] (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پیچھے نماز ادا کی، انہوں نے اس میں رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد دعائے قنوت نہیں پڑھی۔
٧١٧٤ - حدثنا مروان بن معاوية عن محمد بن أبي إسماعيل قال: سألت سعيد ابن جبير عن القنوت فقال: إذا قرأت فاركع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن اسماعیل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے قنوت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تم قراءت کرچکو تورکوع کرلو۔
٧١٧٥ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) إسرائيل عن أبي إسحاق قال: ذاكرت أبا جعفر القنوت فقال: خرج علي من عندنا (وما) (٢) يقنت، وإنما قنت بعد ما أتاكم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے قنوت کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تک حضرت علی رضی اللہ عنہ ہمارے یہاں تھے انہوں نے دعائے قنوت نہیں پڑھی، پھر جب وہ تمہارے پا س آئے تو انہوں نے قنوت شروع کردی۔
٧١٧٦ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن الحسن بن عبيد اللَّه وسليمان قالا: كان إبراهيم لا يقنت في صلاة الفجر وهو إمام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عبید اللہ اور سلیمان فرماتے ہیں کہ ابراہیم امامت کراتے ہوئے فجر کی نماز میں د عائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
٧١٧٧ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن منصور قال: حدثني مجاهد وسعيد ابن جبير أن ابن عباس كان لا يقنت في صلاة الفجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فجر کی نماز میں د عائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
٧١٧٨ - حدثنا هشيم عن أبي بشر عن سعيد بن جبير أنه كان لا يقنت في صلاة الصبح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فجر کی نماز میں د عائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
٧١٧٩ - حدثنا وكيع (١) قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن عامر قال: لم يقنت أبو بكر ولا عمر في الفجر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھی۔
٧١٨٠ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم عن أبي الشعثاء عن ابن عمر (١) (عن عمر) (٢) أنه كان لا يفعله، يعني: القنوت في الفجر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فجر کی نماز میں د عائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔