مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7164
باب: جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
من كان لا يقنت في الفجر
حدیث نمبر: 7164
٧١٦٤ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أنس قال: إنما قنت رسول اللَّه ﷺ شهرًا يدعو على أناس قتلوا أناسا من أصحابه يقال لهم: القراء (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف ایک مہینہ تک دعائے قنوت پڑھی ، اس میں آپ قراء صحابہ کو شہید کرنے والوں کے لئے بددعا کیا کرتے تھے۔