٦٧٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع وغندر عن شعبة عن يعلى (بن) (١) عطاء عن علي الأزدي عن ابن عمر عن النبي ﷺ قال: "صلاة الليل والنهار (ركعتان ركعتان) (٢) " إلا أن غندرا قال: "مثنى مثنى" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تہجد کی نماز اور چاشت کی نماز میں دو دو رکعتیں ہیں۔
٦٧٩٨ - حدثنا ابن نمير عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه كان يصلي بالنهار أربعًا أربعًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما چاشت کی نماز میں چار چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
٦٧٩٩ - حدثنا (أبو) (١) معاوية عن الأعمش عن يحيى أنه قال: أربع، أربع.
مولانا محمد اویس سرور
یحییٰ کہتے ہیں کہ چاشت کی نماز میں چار چار رکعتیں ہیں۔
٦٨٠٠ - حدثنا معتمر عن حجاج عن إبراهيم قال: صلاة النهار أربع أربع هذا في التطوع.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ چاشت کی نماز میں چار چار رکعتیں ہیں۔
٦٨٠١ - حدثنا معتمر عن ابن عون قال: سألت نافعًا عن التطوع بالنهار فقال: أما أنا فأصلي أربعًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے دن کے نوافل کے بارے میں سوال کیا کہ انہیں کتنی رکعتوں میں پڑھنا چاہئے ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں تو چار پڑھتا ہوں۔ میں نے اس بات کا ذکر محمد سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کیا وہ دو رکعتیں نہیں پڑھتے ؟ ! یاد رکھو۔
٦٨٠٣ - حدثنا إبراهيم بن صدقة عن يونس عن الحسن قال: صلاة الليل والنهار مثنى مثنى.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ تہجد کی نماز اور چاشت کی نماز میں دو دو رکعتیں ہیں۔
٦٨٠٤ - حدثنا أبو معاوية عن حنظلة بن عبد الكريم قال: سألت حمادًا عن صلاة النهار فقال: (ركعتان ركعتان) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنظلہ بن عبدا لکریم کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت حماد سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ چاشت کی نماز میں دو دو رکعتیں ہیں۔
٦٨٠٥ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن حبيب (بن) (١) أبي عمرة قال: كان سعيد بن جبير يصلي بالليل والنهار مثنى مثنى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب بن ابی عمرہ کہتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رات اور دن کو دو دو رکعات نفل پڑھا کرتے تھے۔