٦٧٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن سالم عن ابن عمر عن النبي ﷺ قال: "صلاة الليل مثنى مثنى" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تہجد کی نماز میں دو دو رکعتیں ہیں۔
٦٧٨٨ - حدثنا ابن عيينة عن عبد اللَّه بن دينار عن ابن عمر عن النبي ﷺ قال: "صلاة الليل مثنى مثنى" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تہجد کی نماز میں دو دو رکعتیں ہیں۔
٦٧٨٩ - [حدثنا هشيم قال: أخبرنا خالد عن عبد اللَّه بن شقيق عن ابن عمر أن النبي ﷺ قال: "صلاة الليل مثنى مثنى"] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تہجد کی نماز میں دو دو رکعتیں ہیں۔
٦٧٩٠ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن محمد بن عبد الرحمن مولى (آل) (١) طلحة عن أبي سلمة قال: كان رسول اللَّه ﷺ (يسلم) (٢) في كل ركعتين من ⦗٤٤٩⦘ صلاة الليل] (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تہجد کی نماز میں ہر دو رکعتوں کے بعد سلام پھیرتے تھے۔
٦٧٩١ - (١) حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب بن أبي (عمرة) (٢) عن سعيد بن جبير قال: في كل ركعتين فصل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ہر دو رکعتوں کے بعد فصل ہے۔
٦٧٩٢ - حدثنا وكيع عن عمر بن الوليد (الشني) (١) عن عكرمة قال: (بين) (٢) كل ركعتين تسليمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ ہر دو رکعتوں کے بعد سلام ہے۔
٦٧٩٣ - حدثنا أبو أسامة عن خالد بن دينار عن سالم أنه قال: صلاة (الليل) (١) مثنى مثنى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ تہجد کی نماز میں دو دو رکعتیں ہیں۔
٦٧٩٤ - حدثنا (محمد بن أبي عدي) (١) عن ابن عون عن محمد قال: صلاة الليل مثنى مثنى.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ تہجد کی نماز میں دو دو رکعتیں ہیں۔
٦٧٩٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن (ابن) (١) عون عن رجاء عن قبيصة بن ذؤيب قال: مر علي أبو هريرة وأنا أصلي فقال (٢): (افصل) (٣)، فلم أدر ما قال. فلما ⦗٤٥٠⦘ انصرفت قلت: ما افصل؟ قال: (افصل) (٤) بين صلاة الليل وصلاة النهار (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قبیصہ بن ذؤیب کہتے ہیں کہ میں نماز پڑھ رہا تھا کہ اس دوران حضرت ابوہریرہ میرے پاس سے گذرے، انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ فصل کرو۔ مجھے معلوم نہ ہوسکا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ جب میں نے نماز پڑھ لی عرض کیا کہ میں کس چیز میں فصل کروں ؟ انہوں نے فرمایا کہ دن کی نماز اور رات کی نماز میں فصل کرو۔
٦٧٩٦ - حدثنا جرير عن منصور قال: سألت إبراهيم عن صلاة الليل (فقال) (١): يكفيك التشهد في كل ركعتين إلا أن تكون لك حاجة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے نماز تہجد کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تمہارے لئے ہر دو رکعتوں کے بعد تشہد پڑھ لینا بھی کافی ہے۔ البتہ کوئی کام ہو تو سلام پھیر سکتے ہو۔