٤٧٦٥ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا (١) وكيع قال حدثنا (٢) إسماعيل بن إبراهيم بن المهاجر عن أبيه عن علي أنه كره الصلاة في الطاق (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ذبح خانے میں نماز پڑھنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔ ( اس موضوع کی تحقیق کے لئے امام سیوطی کا رسالہ ” اعلام الأریب بحدوث بدعۃ المحاریب “ ملاحظہ فرمائیے۔ )
٤٧٦٦ - حدثنا وكيع عن (موسى) (١) بن قيس قال: رأيت إبراهيم (يتنكب) (٢) الطاق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم دیکھا کہ کو ذبح خانے سے بچ کر چلا کرتے تھے۔
٤٧٦٧ - حدثنا وكيع قال (حدثنا) (١) سفيان عن يزيد بن أبي زياد عن عبيد بن أبي الجعد عن كعب أنه كره (المذبح) (٢) في المسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب نے اس بات کو مکروہ خیال فرمایا کہ مسجدوں میں ذبح خانے بنائے جائیں۔
٤٧٦٨ - حدثنا وكيع قال حدثنا حسن بن صالح عن عبد الملك بن سعيد بن (أبجر) (١) عن نعيم بن أبي هند عن سالم بن أبي الجعد قال: لا تتخذوا (المذابح) (٢) في المساجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن ابی جعد فرماتے ہیں کہ مسجدوں میں ذبح خانے مت بناؤ۔
٤٧٦٩ - حدثنا هشيم قال أخبرنا (١) مغيرة عن إبراهيم أنه كان يكره الصلاة في الطاق.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے ذبح خانے میں نماز پڑھنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
٤٧٧٠ - [حدثنا هشيم قال: (أنا) (١) يحيى بن (زيد) (٢) عن الحسن أنه كان يكره الصلاة في الطاق] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن نے ذبح خانے میں نماز پڑھنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
٤٧٧١ - [حدثنا هشيم قال (ثنا) (١) (عبده) (٢) (عن عبيد) (٣) بن أبي الجعد قال: كان أصحاب محمد يقولون: إن من أشراط الساعة أن تتخذ (المذابح) (٤) في المساجد، يعني الطاقات] (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن ابی جعد کہتے ہیں کہ صحابہ کرام فرمایا کرتے تھے کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے کہ ذبح خانے مسجدوں میں بنا لئے جائیں گے۔
٤٧٧٢ - حدثنا وكيع قال (ثنا) (١) أبو إسرائيل (٢) عن موسى الجهني قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تَزَالُ هَذِه الأُمَّةُ -أو قال: أُمَّتِي- يخَيْرٍ مَا لَمْ يَتَّخِذُوا فِي مَسَاجدِهِمْ (مَذَابِحَ كمَذَابِح) (٣) النَّصَارَى" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
موسیٰ جہنی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری امت اس وقت تک بھلائی پر رہے گی جب تک اپنی مسجدوں میں عیسائیوں کی عبادت گاہوں جیسے ذبح خانے نہیں بناتی۔
٤٧٧٣ - حدثنا (عبد اللَّه) (١) بن إدريس عن مطرف عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: اتقوا هذه (المحاريب) (٢) وكان إبراهيم لا يقوم فيها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا تھا کہ ان ذبح خانوں سے بچو۔ ابراہیم ذبح خانوں میں کھڑے نہ ہوتے تھے۔
٤٧٧٤ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن قيس عن أبي ذر قال: (إن) (١) من أشراط الساعة أن تتخذ (المذابح) (٢) في المساجد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے کہ ذبح خانے مسجدوں میں بنا لئے جائیں گے۔
٤٧٧٥ - حدثنا عبد الحميد بن عبد الرحمن عن إسماعيل (بن) (١) عبد الملك قال. رأيت أبا خالد (الوالبي) (٢) لا يقوم في الطاق (و) (٣) يقوم قبل الطاق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت ابو خالد والبی ذبح خانے میں کھڑے نہ ہوتے تھے، بلکہ اس سے پہلے کھڑے ہوتے تھے۔
٤٧٧٦ - حدثنا حميد عن موسى بن عبيدة قال: رأيت مسجد أبي ذر فلم أر فيه طاقا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن عبیدہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوذر کی مسجد دیکھی لیکن اس میں ذبح خانہ نہ تھا۔