حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ صُرَدَ الْخُزَاعِيَّ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْأَحْزَابِ: «الْآنَ نَغْزُوهُمْ، وَلَا يَغْزُونَا»
ترجمہ
سیدنا سلیمان بن صرد خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوہ احزاب کے دن فرمایا: ”اب ہم ان پر حملہ کریں گے، وہ ہم پر حملہ نہیں کریں گے۔“
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ الْأَحْزَابِ: «الْيَوْمَ نَغْزُوهُمْ وَلَا يَغْزُونَا»
ترجمہ
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے غزوہ احزاب کے دن فرمایا: ”آج ہم ان پر حملہ کریں گے، وہ ہم پر حملہ نہیں کریں گے۔“
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ثنا أَبِي، ثنا أَبُو سِنَانٍ الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ، قَالَ: قَالَ خَالِدُ بْنُ عُرْفُطَةَ لِسُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدَ أَوْ سُلَيْمَانُ لِخَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ: أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ قَتَلَهُ بَطْنُهُ لَمْ يُعَذَّبْ فِي قَبْرِهِ؟» فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: نَعَمْ
ترجمہ
خالد بن عرفطہ نے سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے، یا سلیمان نے خالد بن عرفطہ سے کہا: کیا تم نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے نہیں سنا: ”جس شخص کو اس کے پیٹ (کی بیماری) نے موت دی ہو اسے قبر میں عذاب نہیں دیا جائے گا؟“ تو ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: جی ہاں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنِي سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ شِمْرِ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدَ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ قَرَنٌ، فَأَخَذَهَا بَعْضُ الْقَوْمِ، فَلَمَّا سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْأَعْرَابِيُّ: فَأَيْنَ الْقَرَنُ؟ فَكَأَنَّ بَعْضَ الْقَوْمِ ضَحِكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُرَوِّعَنَّ مُسْلِمًا»
ترجمہ
(سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:) …تو کسی نے اس کا ترکش لے لیا، جب نبی کریم ﷺ نے سلام پھیرا تو اس اعرابی نے کہا: میرا ترکش کہاں ہے؟ تو گویا کچھ لوگ ہنس پڑے، اس پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ کسی مسلمان کو خوفزدہ نہ کرے۔“
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا جَدِّي أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدَ، قَالَ: اسْتَبَّ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَغَضِبَ أَحَدُهُمَا غَضَبًا شَدِيدًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَةً , لَوْ قَالَهَا لَذَهَبَ عَنْهُ الَّذِي يَجِدُ، لَوْ قَالَ: أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ , لَذَهَبَ عَنْهُ الَّذِي يَجِدُ "
ترجمہ
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ کے پاس دو آدمیوں نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں، ان میں سے ایک کو سخت غصہ آ گیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر وہ اسے کہہ دے تو اس کی یہ کیفیت جاتی رہے، اگر وہ کہے: أَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ (میں شیطان سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں)، تو اس کی یہ کیفیت جاتی رہے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلَ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدَ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلَيْنِ وَهُمَا يَتَقَاوَلَانِ، أَحَدُهُمَا يَغْضَبُ، فَاشْتَدَّ غَضَبُهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَةً لَوْ قَالَهَا لَذَهَبَ عَنْهُ الشَّيْطَانُ» ، فَأَتَاهُ الرَّجُلُ، فَقَالَ: " قُلْ: أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ "
ترجمہ
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی کریم ﷺ نے دو آدمیوں کو ایک دوسرے سے تلخ کلامی کرتے سنا، ان میں سے ایک کو غصہ آ گیا اور اس کا غصہ شدید ہو گیا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر وہ اسے کہہ دے تو شیطان اس سے دور ہو جائے۔“ تو وہ آدمی آپ ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کہو: أَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدِ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا أَبِي، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْأَكْرَمِ، رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدَ قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَكَثَ ثَلَاثَ لَيَالٍ، فَلَمْ نَقْدِرْ عَلَى طَعَامٍ , أَوْ لَمْ نَقْدِرْ , قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ: فَذَكَرْتُ هَذَا الْحَدِيثَ لِأَبِي رَحِمَهُ اللهُ، فَاسْتَحْسَنَهُ
ترجمہ
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو تین راتیں ٹھہرے، اور ہم (کوئی خاص) کھانا مہیا نہ کر سکے، یا (راوی نے شک کرتے ہوئے کہا) ہم مہیا نہ کر سکے۔ عبداللہ بن احمد کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث اپنے والد (امام احمد رحمہ اللہ) کے سامنے بیان کی تو انہوں نے اسے پسند فرمایا۔