المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند سليمان بن صرد باب: سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 6456
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ثنا أَبِي، ثنا أَبُو سِنَانٍ الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ، قَالَ: قَالَ خَالِدُ بْنُ عُرْفُطَةَ لِسُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدَ أَوْ سُلَيْمَانُ لِخَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ: أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ قَتَلَهُ بَطْنُهُ لَمْ يُعَذَّبْ فِي قَبْرِهِ؟» فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: نَعَمْترجمہ
خالد بن عرفطہ نے سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے، یا سلیمان نے خالد بن عرفطہ سے کہا: کیا تم نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے نہیں سنا: ”جس شخص کو اس کے پیٹ (کی بیماری) نے موت دی ہو اسے قبر میں عذاب نہیں دیا جائے گا؟“ تو ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: جی ہاں۔