حدیث نمبر: 6453
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَدِينِيِّ فُسْتُقَةُ، ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، عَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ، قَالَ: «هَلَكَ سُلَيْمَانُ بْنُ صُرَدَ سَنَةَ خَمْسٍ وَسِتِّينَ» , قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ وَبَلَغَنِي: «أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ صُرَدَ الْخُزَاعِيَّ، خَرَجَ هُوَ وَالْمُسَيِّبُ بْنَ نَجَبَةَ الْفَزَارِيُّ فِي أَرْبَعَةِ آلَافٍ، فَعَسْكَرَا بِالنَّخِيلَةِ , يَطْلُبُونَ بِدَمِ الْحُسَيْنِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَعَلَيْهِمْ سُلَيْمَانُ بْنُ صُرَدَ، وَذَلِكَ لِمُسْتَهَلِّ رَبِيعٍ الْآخِرِ سَنَةَ خَمْسٍ وَسِتِّينَ، ثُمَّ سَارُوا إِلَى عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زِيَادٍ، فَلَقُوا مُقَدِّمَتَهُ، فَاقْتَتَلُوا، فَقُتِلَ سُلَيْمَانُ بْنُ صُرَدَ وَابْنُ نَجَبَةَ فِي شَهْرِ رَبِيعٍ الْآخِرِ»
ترجمہ

ہیثم بن عدی بیان کرتے ہیں: سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سن پینسٹھ ہجری میں وفات پا گئے۔ محمد بن علی کہتے ہیں: اور مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ سیدنا سلیمان بن صرد خزاعی رضی اللہ عنہ اور مسیب بن نجبہ فزاری چار ہزار (جاں نثاروں) کے ساتھ نکلے اور نخیلہ کے مقام پر خیمہ زن ہوئے، وہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے خون کا بدلہ لینا چاہتے تھے، اور ان کے امیر سلیمان بن صرد تھے، یہ ربیع الآخر سن پینسٹھ ہجری کے آغاز کی بات ہے۔ پھر وہ عبیداللہ بن زیاد کی طرف بڑھے تو اس کے لشکر کے مقدمے سے ٹکراؤ ہوا اور جنگ ہوئی، جس میں سیدنا سلیمان بن صرد اور ابن نجبہ ربیع الآخر کے مہینے میں قتل ہو گئے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6453
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 98، حدیث 6483