المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند سليمان بن صرد باب: سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 6458
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا جَدِّي أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدَ، قَالَ: اسْتَبَّ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَغَضِبَ أَحَدُهُمَا غَضَبًا شَدِيدًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَةً , لَوْ قَالَهَا لَذَهَبَ عَنْهُ الَّذِي يَجِدُ، لَوْ قَالَ: أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ , لَذَهَبَ عَنْهُ الَّذِي يَجِدُ "ترجمہ
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ کے پاس دو آدمیوں نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں، ان میں سے ایک کو سخت غصہ آ گیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر وہ اسے کہہ دے تو اس کی یہ کیفیت جاتی رہے، اگر وہ کہے: أَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ (میں شیطان سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں)، تو اس کی یہ کیفیت جاتی رہے۔“