المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند سليمان بن صرد باب: سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 6460
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدِ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا أَبِي، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْأَكْرَمِ، رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدَ قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَكَثَ ثَلَاثَ لَيَالٍ، فَلَمْ نَقْدِرْ عَلَى طَعَامٍ , أَوْ لَمْ نَقْدِرْ , قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ: فَذَكَرْتُ هَذَا الْحَدِيثَ لِأَبِي رَحِمَهُ اللهُ، فَاسْتَحْسَنَهُترجمہ
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو تین راتیں ٹھہرے، اور ہم (کوئی خاص) کھانا مہیا نہ کر سکے، یا (راوی نے شک کرتے ہوئے کہا) ہم مہیا نہ کر سکے۔ عبداللہ بن احمد کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث اپنے والد (امام احمد رحمہ اللہ) کے سامنے بیان کی تو انہوں نے اسے پسند فرمایا۔