المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند سليمان بن صرد باب: سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 6459
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلَ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدَ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلَيْنِ وَهُمَا يَتَقَاوَلَانِ، أَحَدُهُمَا يَغْضَبُ، فَاشْتَدَّ غَضَبُهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَةً لَوْ قَالَهَا لَذَهَبَ عَنْهُ الشَّيْطَانُ» ، فَأَتَاهُ الرَّجُلُ، فَقَالَ: " قُلْ: أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ "ترجمہ
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی کریم ﷺ نے دو آدمیوں کو ایک دوسرے سے تلخ کلامی کرتے سنا، ان میں سے ایک کو غصہ آ گیا اور اس کا غصہ شدید ہو گیا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر وہ اسے کہہ دے تو شیطان اس سے دور ہو جائے۔“ تو وہ آدمی آپ ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کہو: أَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ۔“