حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزَاةٍ ، فَقَالَ : لَا يَصْحَبْنَا الْيَوْمَ مَنْ آذَى جَارَهُ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : أَنَا بُلْتُ فِي أَصْلِ حَائِطِ جَارِي ؟ فَقَالَ : I " لَا تَصْحَبْنَا الْيَوْمَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک غزوے کے لیے نکلے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”آج ہمارے ساتھ وہ شخص نہ چلے جس نے اپنے پڑوسی کو اذیت دی ہو۔“ تو لوگوں میں سے ایک آدمی نے عرض کیا: ”میں نے اپنے پڑوسی کی دیوار کی جڑ میں پیشاب کر دیا تھا (کیا یہ بھی اذیت ہے)؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم بھی آج ہمارے ساتھ نہ چلو۔“
وَبِهِ :
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَكْرَهُ مِنَ الشَّاةِ سَبْعًا : الْمَرَارَةَ ، وَالْمَثَانَةَ ، وَالْمَحْيَاةَ ، وَالذَّكَرَ ، وَالْأُنْثَيَيْنِ ، وَالْغُدَّةَ ، وَالدَّمَ ، وَكَانَ أَحَبَّ الشَّاةِ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُقَدَّمُهَا ، قَالَ : وَأُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَعَامٍ ، فَأَقْبَلَ الْقَوْمُ يُلْقِمُونَهُ اللَّحْمَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ أَطْيَبَ اللَّحْمِ لَحْمُ الظَّهْرِ .

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بکری کے سات اعضا کو ناپسند فرماتے تھے: پتا، مثانہ، شرمگاہ (مادہ کی)، ذکر، خصیتین، غدود اور خون۔ اور بکری کا جو حصہ رسول اللہ ﷺ کو سب سے زیادہ پسند تھا وہ اس کا اگلا حصہ (دستی) تھا۔ انہوں نے بیان کیا: نبی کریم ﷺ کے پاس کھانا لایا گیا تو لوگ آپ ﷺ کو (دستی وغیرہ کا) گوشت لقمے بنا کر دینے لگے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ سب سے عمدہ گوشت پشت کا گوشت ہے۔“
وَبِهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ : غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ لا إِلَهَ إِلا هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ ، قَالَ : غَافِرِ الذَّنْبِ لِمَنْ يَقُولُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَقَابِلِ التَّوْبِ مِمَّنْ يَقُولُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ I " ، شَدِيدِ الْعِقَابِ لِمَنْ لَا يَقُولُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ I " ، ذِي الطَّوْلِ ذِي الْغِنَى لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ، كَانَتْ كُفَّارُ قُرَيْشٍ لَا يُوَحِّدُونَهُ ، فَوَحَّدَ نَفْسَهُ I " ، إِلَيْهِ الْمَصِيرُ إِلَيْهِ يَصِيرُ مَنْ يَقُولُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، فَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ ، وَيَصِيرُ مَنْ لَا يَقُولُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، فَيُدْخِلُهُ النَّارَ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے اس فرمان کے بارے میں روایت ہے: ﴿غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ﴾ انہوں نے فرمایا: ”«غَافِرِ الذَّنْبِ» یعنی ان کا گناہ بخشنے والا جو لا الہ الا اللہ کہتے ہیں، «وَقَابِلِ التَّوْبِ» یعنی ان کی توبہ قبول کرنے والا جو لا الہ الا اللہ کہتے ہیں، «شَدِيدِ الْعِقَابِ» یعنی ان کے لیے سخت سزا دینے والا جو لا الہ الا اللہ نہیں کہتے، «ذِي الطَّوْلِ» یعنی بڑی غنا اور وسعت والا، «لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ» (اس کے سوا کوئی معبود نہیں)، قریش کے کافر اسے ایک نہیں مانتے تھے تو اس نے خود اپنی وحدانیت بیان فرما دی، «إِلَيْهِ الْمَصِيرُ» یعنی اسی کی طرف لوٹنا ہے: جو لا الہ الا اللہ کہتا ہے وہ اسی کی طرف لوٹتا ہے تو وہ اسے جنت میں داخل فرما دیتا ہے، اور جو لا الہ الا اللہ نہیں کہتا وہ بھی اسی کی طرف لوٹتا ہے تو وہ اسے جہنم میں داخل کر دیتا ہے۔“
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادِ بْنِ الْعَوَّامِ ، نَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ ، فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ : وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ ، قَالَ : الشَّاهِدُ جَدِّي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَالْمَشْهُودُ : يَوْمُ الْقِيَامَةِ ، ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ : إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا ثُمَّ تَلَا : ذَلِكَ يَوْمٌ مَجْمُوعٌ لَهُ النَّاسُ وَذَلِكَ يَوْمٌ مَشْهُودٌ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا ابْنُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا ابْنُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدٍ .
ترجمہ
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے اس فرمان کے بارے میں روایت ہے: ﴿وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ﴾ انہوں نے فرمایا: ”«شاہد» میرے نانا رسول اللہ ﷺ ہیں اور «مشہود» قیامت کا دن ہے۔“ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا﴾ پھر یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿ذَلِكَ يَوْمٌ مَجْمُوعٌ لَهُ النَّاسُ وَذَلِكَ يَوْمٌ مَشْهُودٌ﴾
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو زید بن اسلم رحمہ اللہ سے ان کے بیٹے عبدالرحمن بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو زید بن اسلم رحمہ اللہ سے ان کے بیٹے عبدالرحمن بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُجَاهِدٍ الْبَصْرِيُّ ، نَا الْمُنْذِرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْجَارُودِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، نَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : سَمِعْتُ جَدِّي رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَا مِنْ عَبْدٍ صَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ ، ثُمَّ جَلَسَ يَذْكُرُ اللهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ إِلَّا كَانَ لَهُ حِجَابٌ مِنْ جَهَنَّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْمُنْذِرُ عَنْ أَبِيهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْمُنْذِرُ عَنْ أَبِيهِ .
ترجمہ
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے اپنے نانا رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو بندہ فجر کی نماز پڑھ کر بیٹھ جائے اور سورج طلوع ہونے تک اللہ کا ذکر کرتا رہے، تو یہ عمل اس کے لیے جہنم سے آڑ (پردہ) بن جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن جحادہ سے حسن بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور منذر اسے اپنے والد سے روایت کرنے میں منفرد ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن جحادہ سے حسن بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور منذر اسے اپنے والد سے روایت کرنے میں منفرد ہے۔“
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُجَاهِدٍ ، نَا الْمُنْذِرُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا أَبِي ، نَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ مَرْزُوقٍ ، مَوْلَى أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَسْتَغْفِرَ بِالْأَسْحَارِ سَبْعِينَ مَرَّةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم سحر کے وقت ستر مرتبہ استغفار کیا کریں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن جحادہ سے حسن بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن جحادہ سے حسن بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُجَاهِدٍ ، ثَنَا الْمُنْذِرُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا أَبِي ، نَا الْحَسَنُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ : جَاءَ أَعْرَابٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَحْرِ الظَّهِيرَةِ ، مُتَقَلِّدِي السُّيُوفِ مُجْتَابِي النِّمَارِ ، فَحَثَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّاسَ عَلَيْهِمْ ، فَقَالَ : لِيَتَصَدَّقْ ذُو الدِّينَارِ مِنْ دِينَارِهِ ، وَذُو الدِّرْهَمِ مِنْ دِرْهَمِهِ ، وَذُو الْبُرِّ مِنْ بُرِّهِ ، وَذُو الشَّعِيرِ مِنْ شَعِيرِهِ ، وَذُو التَّمْرِ مِنْ تَمْرِهِ ، مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ عَلَيْهِ يَوْمٌ ، فَيَنْظُرَ أَمَامَهُ فَلَا يَرَى إِلَّا النَّارَ ، وَيَنْظُرَ عَنْ يَمِينِهِ فَلَا يَرَى إِلَّا النَّارَ ، وَيَنْظُرَ عَنْ شِمَالِهِ فَلَا يَرَى إِلَّا النَّارَ ، وَيَنْظُرَ مِنْ وَرَائِهِ فَلَا يَرَى إِلَّا النَّارَ ، فَلَا يَرَى شَيْئًا يَتَّقِي بِوَجْهِهِ النَّارَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْمُنْذِرُ عَنْ أَبِيهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْمُنْذِرُ عَنْ أَبِيهِ .
ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: دوپہر کی تپتی گھڑی میں کچھ اعرابی (دیہاتی) رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے، وہ تلواریں لٹکائے ہوئے تھے اور (غربت کے سبب) دھاری دار اونی چادریں (سوراخ کر کے گلے میں) پہنے ہوئے تھے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو ان کی مدد کرنے کی ترغیب دلائی اور فرمایا: ”دینار والا اپنے دینار میں سے، درہم والا اپنے درہم میں سے، گیہوں والا اپنے گیہوں میں سے، جو والا اپنے جو میں سے اور کھجور والا اپنی کھجور میں سے صدقہ کرے، اس سے پہلے کہ اس پر ایسا دن آ جائے کہ وہ اپنے آگے دیکھے تو آگ کے سوا کچھ نظر نہ آئے، دائیں دیکھے تو آگ کے سوا کچھ نہ دیکھے، بائیں دیکھے تو آگ کے سوا کچھ نہ دیکھے اور پیچھے دیکھے تو بھی آگ کے سوا کچھ نہ دیکھے، اور اسے کوئی ایسی چیز نظر نہ آئے جس سے وہ اپنے چہرے کو آگ سے بچا سکے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن جحادہ سے حسن بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور منذر اسے اپنے والد سے روایت کرنے میں منفرد ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن جحادہ سے حسن بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور منذر اسے اپنے والد سے روایت کرنے میں منفرد ہے۔“
وَبِهِ : عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : الْإِمَامُ ضَامِنٌ ، وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ ، اللَّهُمَّ أَرْشِدِ الْأَئِمَّةَ وَاغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”امام (نماز کا) ضامن ہے اور مؤذن امانت دار ہے۔ «اللَّهُمَّ أَرْشِدِ الْأَئِمَّةَ وَاغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ» اے اللہ! اماموں کو راہِ راست پر رکھ اور مؤذنوں کی مغفرت فرما۔“
وَبِهِ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا أَبْقَتْ غِنًى ، وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بہترین صدقہ وہ ہے جس کے بعد انسان مالدار (یعنی بے نیاز) رہے، اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور (خرچ کی) ابتدا ان سے کرو جن کی کفالت تمہارے ذمے ہے۔“
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُجَاهِدٍ ، نَا الْمُنْذِرُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا أَبِي ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ لَيَتَرَاءَوْنَ أَهْلَ عِلِّيِّينَ كَمَا يَتَرَاءَى أَهْلُ الدُّنْيَا الْكَوْكَبَ الدُّرِّيَّ فِي السَّمَاءِ ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ مِنْهُ وَأَنْعَمَا .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ جنتی لوگ اہلِ علیین کو اس طرح دیکھیں گے جیسے دنیا والے آسمان میں چمکتے ہوئے روشن ستارے کو دیکھتے ہیں، اور بلاشبہ ابوبکر اور عمر (رضی اللہ عنہما) انہی (اہلِ علیین) میں سے ہیں اور (اس سے بھی) بڑھ کر ہیں۔“
وَبِهِ : عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ فُلَانِ بْنِ صَيَّاحٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ الْأَخْنَسِ قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ وَهُوَ أَمِيرٌ عَلَى الْكُوفَةِ ، وَعِنْدَهُ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، فَدَخَلَ غُنَيْمُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، فَقَالَ : مَنْ عَلِيٌّ ؟ فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : أَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ .
وَاللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ
آخِرُ الْمُعْجَمِ وَالْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ .
وَاللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ
آخِرُ الْمُعْجَمِ وَالْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ .
ترجمہ
مغیرہ بن اخنس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، وہ اس وقت کوفہ کے امیر تھے، اور ان کے پاس سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے۔ اتنے میں غنیم بن علقمہ آئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازیبا باتیں کرنے لگے۔ تو سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ’ابوبکر جنت میں ہیں، عمر جنت میں ہیں، علی جنت میں ہیں اور عثمان جنت میں ہیں۔‘“
واللہ اعلم بالصواب
معجم کا اختتام، اور تمام تعریف اللہ رب العالمین کے لیے ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
معجم کا اختتام، اور تمام تعریف اللہ رب العالمین کے لیے ہے۔