المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9483
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُجَاهِدٍ الْبَصْرِيُّ ، نَا الْمُنْذِرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْجَارُودِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، نَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : سَمِعْتُ جَدِّي رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَا مِنْ عَبْدٍ صَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ ، ثُمَّ جَلَسَ يَذْكُرُ اللهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ إِلَّا كَانَ لَهُ حِجَابٌ مِنْ جَهَنَّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْمُنْذِرُ عَنْ أَبِيهِ .
ترجمہ
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے اپنے نانا رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو بندہ فجر کی نماز پڑھ کر بیٹھ جائے اور سورج طلوع ہونے تک اللہ کا ذکر کرتا رہے، تو یہ عمل اس کے لیے جہنم سے آڑ (پردہ) بن جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن جحادہ سے حسن بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور منذر اسے اپنے والد سے روایت کرنے میں منفرد ہے۔“