المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9480
وَبِهِ :
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَكْرَهُ مِنَ الشَّاةِ سَبْعًا : الْمَرَارَةَ ، وَالْمَثَانَةَ ، وَالْمَحْيَاةَ ، وَالذَّكَرَ ، وَالْأُنْثَيَيْنِ ، وَالْغُدَّةَ ، وَالدَّمَ ، وَكَانَ أَحَبَّ الشَّاةِ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُقَدَّمُهَا ، قَالَ : وَأُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَعَامٍ ، فَأَقْبَلَ الْقَوْمُ يُلْقِمُونَهُ اللَّحْمَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ أَطْيَبَ اللَّحْمِ لَحْمُ الظَّهْرِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بکری کے سات اعضا کو ناپسند فرماتے تھے: پتا، مثانہ، شرمگاہ (مادہ کی)، ذکر، خصیتین، غدود اور خون۔ اور بکری کا جو حصہ رسول اللہ ﷺ کو سب سے زیادہ پسند تھا وہ اس کا اگلا حصہ (دستی) تھا۔ انہوں نے بیان کیا: نبی کریم ﷺ کے پاس کھانا لایا گیا تو لوگ آپ ﷺ کو (دستی وغیرہ کا) گوشت لقمے بنا کر دینے لگے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ سب سے عمدہ گوشت پشت کا گوشت ہے۔“