المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9488
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُجَاهِدٍ ، نَا الْمُنْذِرُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا أَبِي ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ لَيَتَرَاءَوْنَ أَهْلَ عِلِّيِّينَ كَمَا يَتَرَاءَى أَهْلُ الدُّنْيَا الْكَوْكَبَ الدُّرِّيَّ فِي السَّمَاءِ ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ مِنْهُ وَأَنْعَمَا .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ جنتی لوگ اہلِ علیین کو اس طرح دیکھیں گے جیسے دنیا والے آسمان میں چمکتے ہوئے روشن ستارے کو دیکھتے ہیں، اور بلاشبہ ابوبکر اور عمر (رضی اللہ عنہما) انہی (اہلِ علیین) میں سے ہیں اور (اس سے بھی) بڑھ کر ہیں۔“