المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9487
وَبِهِ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا أَبْقَتْ غِنًى ، وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بہترین صدقہ وہ ہے جس کے بعد انسان مالدار (یعنی بے نیاز) رہے، اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور (خرچ کی) ابتدا ان سے کرو جن کی کفالت تمہارے ذمے ہے۔“