المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9489
وَبِهِ : عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ فُلَانِ بْنِ صَيَّاحٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ الْأَخْنَسِ قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ وَهُوَ أَمِيرٌ عَلَى الْكُوفَةِ ، وَعِنْدَهُ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، فَدَخَلَ غُنَيْمُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، فَقَالَ : مَنْ عَلِيٌّ ؟ فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : أَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ .
وَاللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ
آخِرُ الْمُعْجَمِ وَالْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ .
ترجمہ
مغیرہ بن اخنس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، وہ اس وقت کوفہ کے امیر تھے، اور ان کے پاس سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے۔ اتنے میں غنیم بن علقمہ آئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازیبا باتیں کرنے لگے۔ تو سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ’ابوبکر جنت میں ہیں، عمر جنت میں ہیں، علی جنت میں ہیں اور عثمان جنت میں ہیں۔‘“
واللہ اعلم بالصواب
معجم کا اختتام، اور تمام تعریف اللہ رب العالمین کے لیے ہے۔