کتب حدیث › مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب › باب: ان لوگوں کا بیان ، جنہوں نے غزوہ احد میں جام شہادت نوش کیا
❮
❯
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ إِذَا ذُكِرَ أَصْحَابُ أُحُدٍ : " أَمَا وَاللَّهِ لَوَدِدْتُ أَنِّي غُودِرْتُ مَعَ أَصْحَابِي بِجِصِّ الْجَبَلِ " - يَعْنِي سَفْحَ الْجَبَلِ .
رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ إِسْحَاقَ ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ .
محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا : آپ نے غزوہ احد میں شہید ہونے والوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : ” اللہ کی قسم ! میری یہ خواہش ہے کہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہاڑ کے دامن میں شہید ہو جاتا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 10119
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (375/3) ، أخرجه مسند أحمد برقم: 14607، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2454»
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى مُصْعَبِ بْنِ عُمَيْرٍ حِينَ رَجَعَ مِنْ أُحُدٍ ، فَوَقَفَ عَلَى أَصْحَابِهِ ، فَقَالَ : " أَشْهَدُ أَنَّكُمْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ اللَّهِ ، فَزُورُوهُمْ وَسَلِّمُوا عَلَيْهِمْ ، فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ ، لَا يُسَلِّمُ عَلَيْهِمْ أَحَدٌ إِلَّا رَدُّوا عَلَيْهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احد سے واپسی پر ، سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو آپ اپنے اصحاب سمیت اُن کے پاس ٹھہر گئے ، اور فرمایا : میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تم لوگ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں زندہ ہو ( پھر آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا : ) تم ان کی زیارت کرو ، ان پر سلام بھیجو ، اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے قیامت کے دن تک ، جو بھی شخص ان پر سلام بھیجے گا ، یہ اس کو جواب دیں گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن عبداللہ بن فروہ ہے اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 10120
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3712»
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ : أُصِيبَ حَمْزَةُ يَوْمَ أُحُدٍ .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
محمد محی الدین
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں : غزوہ احد میں ، سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نے جام شہادت نوش کیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 10121
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أُحُدٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ، ثُمَّ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ : حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ .
محمد محی الدین
ابن اسحاق نے غزوہ احد میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے ناموں میں یہ بات نقل کی ہے : مہاجرین میں سے سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ ( شہید ہونے والوں میں ) شامل تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 10122
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
قُلْتُ : وَقَدْ سَمَّى ابْنُ شِهَابٍ جَمَاعَةً اسْتُشْهِدُوا يَوْمَ أُحُدٍ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ ، تَقَدَّمَ كَثِيرٌ مِنْهُمْ فِيمَنْ شَهِدَ بَدْرًا ، وَأَذْكُرُ مَنْ بَقِيَ ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ شِهَابٍ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
1 - فَمِنْهُمْ مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ : أَوْسُ بْنُ الْأَرْقَمِ .
2 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ، ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ : أُنَيْسُ بْنُ قَتَادَةَ .
3 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ، ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّبِيتِ : إِيَاسُ بْنُ أَوْسٍ .
4 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ، ثُمَّ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ : ثَعْلَبَةُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَالِكٍ .
5 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ : حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي عَامِرٍ ، وَهُوَ الَّذِي غَسَّلَتْهُ الْمَلَائِكَةُ .
6 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّبِيتِ : الْحَارِثُ بْنُ أَوْسِ بْنِ رَافِعٍ .
7 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ : ذَكْوَانُ بْنُ عَبْدِ قَيْسٍ .
8 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَوَّادٍ : رِفَاعَةُ بْنُ عَمْرٍو .
9 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ : سَعْدُ بْنُ الرَّبِيعِ .
10 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ : سَعْدُ بْنُ سُوِيدٍ .
11 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَوَّادٍ : سَعْدُ بْنُ قَيْسِ بْنِ أَبِي كَعْبِ بْنِ الْقَيْنِ .
12 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ .
محمد محی الدین
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ابن شہاب نے چند ایسے لوگوں کے نام ذکر کیے ہیں ، جنہوں نے غزوہ اُحد میں جام شہادت نوش کیا تھا ، انہوں نے ایک سند کے ساتھ انہیں نقل کیا ہے ، ان میں سے زیادہ تر کے نام اس میں گزر چکے ہیں ، جنہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کی ہے ، جو باقی رہ جانے والے ہیں ، ان کا میں ذکر کروں گا ، ابن شہاب تک ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
1- ان میں سے ایک ، انصار کی شاخ بنو حارث بن خزرج سے تعلق رکھنے والے سیدنا اوس بن ارقم رضی اللہ عنہ ہیں ۔
2- انصار کی شاخ بنوزریق سے تعلق رکھنے والے سیدنا انیس بن قتادہ رضی اللہ عنہ ہیں ۔
3- انصار کی شاخ بنو نبیت سے تعلق رکھنے والے سیدنا ایاس بن اوس رضی اللہ عنہ ہیں ۔
4- انصار کی شاخ بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا ثعلبہ بن سعید بن مالک رضی اللہ عنہ ہیں ۔
5 - انصار کی شاخ بنو زریق سے تعلق رکھنے والے سیدنا حنظلہ بن ابوعامر رضی اللہ عنہ ہیں ، یہ وہ ہیں ، جنہیں فرشتوں نے غسل دیا تھا ۔
6 - انصار کی شاخ بنو نبیت سے تعلق رکھنے والے سیدنا حارث بن اوس بن رافع ہیں ۔
7 - انصار کی شاخ بنوزریق سے تعلق رکھنے والے سیدنا ذکوان بن عبدقیس رضی اللہ عنہ ہیں ۔
8 - انصار کی شاخ بنو سواد سے تعلق رکھنے والے سیدنا رفاعہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ہیں ۔
9 - انصار کی شاخ بنو حارث سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ ہیں ۔
10 - انصار کی شاخ بنو حارث بن خزرج سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعد بن سوید رضی اللہ عنہ ہیں ۔
11- انصار کی شاخ بنو سواد سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعد بن قیس بن ابوکعب بن القین رضی اللہ عنہ ہیں ۔
12- انصار کی شاخ بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 10123
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ عَبْدِ الدَّارِ بْنِ قُصَيٍّ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أُحُدٍ .
محمد محی الدین
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : مصعب بن عمیر بن ہاشم بن عبد مناف بن عبد الدار بن قصی (رضی اللہ عنہ) سابقینِ اولین مہاجرین میں سے ہیں ، اور وہ غزوہِ احد کے دن شہید ہوئے تھے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 10123