مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أُحُدٍ باب: ان لوگوں کا بیان ، جنہوں نے غزوہ احد میں جام شہادت نوش کیا
حدیث نمبر: 10119
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ إِذَا ذُكِرَ أَصْحَابُ أُحُدٍ : " أَمَا وَاللَّهِ لَوَدِدْتُ أَنِّي غُودِرْتُ مَعَ أَصْحَابِي بِجِصِّ الْجَبَلِ " - يَعْنِي سَفْحَ الْجَبَلِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ إِسْحَاقَ ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا : آپ نے غزوہ احد میں شہید ہونے والوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : ” اللہ کی قسم ! میری یہ خواہش ہے کہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہاڑ کے دامن میں شہید ہو جاتا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے ۔