حدیث نمبر: 10123
قُلْتُ : وَقَدْ سَمَّى ابْنُ شِهَابٍ جَمَاعَةً اسْتُشْهِدُوا يَوْمَ أُحُدٍ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ ، تَقَدَّمَ كَثِيرٌ مِنْهُمْ فِيمَنْ شَهِدَ بَدْرًا ، وَأَذْكُرُ مَنْ بَقِيَ ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ شِهَابٍ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ 1 - فَمِنْهُمْ مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ : أَوْسُ بْنُ الْأَرْقَمِ . ¤ 2 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ، ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ : أُنَيْسُ بْنُ قَتَادَةَ . ¤ 3 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ، ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّبِيتِ : إِيَاسُ بْنُ أَوْسٍ . ¤ 4 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ، ثُمَّ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ : ثَعْلَبَةُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَالِكٍ . ¤ 5 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ : حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي عَامِرٍ ، وَهُوَ الَّذِي غَسَّلَتْهُ الْمَلَائِكَةُ . ¤ 6 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّبِيتِ : الْحَارِثُ بْنُ أَوْسِ بْنِ رَافِعٍ . ¤ 7 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ : ذَكْوَانُ بْنُ عَبْدِ قَيْسٍ . ¤ 8 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَوَّادٍ : رِفَاعَةُ بْنُ عَمْرٍو . ¤ 9 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ : سَعْدُ بْنُ الرَّبِيعِ . ¤ 10 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ : سَعْدُ بْنُ سُوِيدٍ . ¤ 11 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَوَّادٍ : سَعْدُ بْنُ قَيْسِ بْنِ أَبِي كَعْبِ بْنِ الْقَيْنِ . ¤ 12 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ . ¤
محمد محی الدین

( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ابن شہاب نے چند ایسے لوگوں کے نام ذکر کیے ہیں ، جنہوں نے غزوہ اُحد میں جام شہادت نوش کیا تھا ، انہوں نے ایک سند کے ساتھ انہیں نقل کیا ہے ، ان میں سے زیادہ تر کے نام اس میں گزر چکے ہیں ، جنہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کی ہے ، جو باقی رہ جانے والے ہیں ، ان کا میں ذکر کروں گا ، ابن شہاب تک ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
1- ان میں سے ایک ، انصار کی شاخ بنو حارث بن خزرج سے تعلق رکھنے والے سیدنا اوس بن ارقم رضی اللہ عنہ ہیں ۔
2- انصار کی شاخ بنوزریق سے تعلق رکھنے والے سیدنا انیس بن قتادہ رضی اللہ عنہ ہیں ۔
3- انصار کی شاخ بنو نبیت سے تعلق رکھنے والے سیدنا ایاس بن اوس رضی اللہ عنہ ہیں ۔
4- انصار کی شاخ بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا ثعلبہ بن سعید بن مالک رضی اللہ عنہ ہیں ۔
5 - انصار کی شاخ بنو زریق سے تعلق رکھنے والے سیدنا حنظلہ بن ابوعامر رضی اللہ عنہ ہیں ، یہ وہ ہیں ، جنہیں فرشتوں نے غسل دیا تھا ۔
6 - انصار کی شاخ بنو نبیت سے تعلق رکھنے والے سیدنا حارث بن اوس بن رافع ہیں ۔
7 - انصار کی شاخ بنوزریق سے تعلق رکھنے والے سیدنا ذکوان بن عبدقیس رضی اللہ عنہ ہیں ۔
8 - انصار کی شاخ بنو سواد سے تعلق رکھنے والے سیدنا رفاعہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ہیں ۔
9 - انصار کی شاخ بنو حارث بن خزرج سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ ہیں ۔
10 - انصار کی شاخ بنو حارث بن خزرج سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعد بن سوید رضی اللہ عنہ ہیں ۔
11- انصار کی شاخ بنو سواد سے تعلق رکھنے والے سیدنا سہل بن قیس بن ابوکعب بن القین رضی اللہ عنہ ہیں ۔
12- انصار کی شاخ بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ ہیں ۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : عروہ بن زبیر نے ، غزوہ اُحد میں شہید ہونے والے کے ناموں کا ذکر کیا ہے ، جن میں سے کچھ افراد وہ ہیں ، جن کا ذکر اس سے پہلے غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں سے متعلق باب میں گزر چکا ہے ، ان میں سے جو باقی ہیں اُن کا میں ذکر کرتا ہوں : 13 - انصار کی شاخ بنو نجار سے تعلق رکھنے والے سیدنا اوس بن منذر رضی اللہ عنہ ہیں ۔
14 - انصار کی شاخ بنو معاویہ بن عمرو سے تعلق رکھنے والے سیدنا ایاس بن اوس رضی اللہ عنہ ہیں ۔
15- انصار کی شاخ بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا ثعلبہ بن سعد بن مالک بن خالد بن ثعلبہ بن حارثہ رضی اللہ عنہ ہیں ۔ 16 - غزوہ احد میں ، مسلمانوں کی طرف سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قتال کرنے والے بنو ہاشم سے تعلق رکھنے والے سیدنا
حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ ہیں ، جنہیں وحشی بن حرب نے شہید کیا تھا ۔
17 - انصار کی شاخ بنو عمرو بن عوف سے تعلق رکھنے والے سیدنا حارث بن اوس بن رافع رضی اللہ عنہ ہیں ۔
18 - انصار کی شاخ بنوزریق سے تعلق رکھنے والے سیدنا ذکوان بن عبدقیس رضی اللہ عنہ ہیں ۔
19 - انصار سے تعلق رکھنے والے سیدنا رفاعہ بن اوس بن زعوراء بن عبداشہل ہیں ۔
20 - انصار کی شاخ بنو معاویہ بن عوف سے تعلق رکھنے والے سیدنا ربیعہ بن فضل بن حبیب بن یزید بن تمیم ہیں ۔
21 ۔ مسلمانوں میں سے قریش سے تعلق رکھنے والے حضرات میں سے غزوہ اُحد میں سیدنا ربیعہ بن اکثم رضی اللہ عنہ نے جام شہادت نوش کیا تھا ، جو بنو اسد بن عبد شمس کے حلیف ہیں اور بنو اسد سے تعلق رکھتے ہیں ۔
22 - انصار میں سے سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ ہیں ۔ 23- انصار کی شاخ بنو نبیت سے تعلق رکھنے والے سیدنا سلیط بن ثابت بن وقیش رضی اللہ عنہ ہیں ۔
24 - غزوہ احد کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بنوامیہ بن عبد شمس سے تعلق رکھنے والے سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ نے جام شہادت نوش کیا تھا ۔ یہ ان کے حلیف ہیں اور بنو اسد بن خزیمہ سے تعلق رکھتے ہیں ، سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں اُن کے قتل ہونے کی کیفیت کے بارے میں ، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث آگے آئے گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔
25 - انصار کی شاخ بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ ہیں
26 - امام طبرانی کہتے ہیں : سیدنا مصعب بن عمیر بن ہاشم بن عبد مناف بن عبدالدار بن قصی ہیں ، جن کا تعلق ” مہاجرین
اولین “ سے ہے ، انہوں نے بھی غزوہ احد میں جام شہادت نوش کیا تھا ۔

قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ عَبْدِ الدَّارِ بْنِ قُصَيٍّ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أُحُدٍ . ¤
محمد محی الدین

امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : مصعب بن عمیر بن ہاشم بن عبد مناف بن عبد الدار بن قصی (رضی اللہ عنہ) سابقینِ اولین مہاجرین میں سے ہیں ، اور وہ غزوہِ احد کے دن شہید ہوئے تھے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 10123
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح