کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس چیز کا بیان کہ سونے کے بارے میں جو رخصت دی گئی ہے
حدیث نمبر: 8712
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ أَبَاهُ سَقَطَتْ ثَنِيَّتُهُ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَشُدَّهَا بِذَهَبٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ان کے والد کے سامنے کے دانت گر گئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ سونے کے ذریعے انہیں باندھ لیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوربیع سمان ہے ، اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8712
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8713
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ أَنَّ ثَنِيَّتَهُ أُصِيبَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهُ أَنْ يَتَّخِذَ ثَنِيَّةً مِنْ ذَهَبٍ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا بِشْرِ بْنِ مُعَاذٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ لَمْ يُدْرِكْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عبداللہ بن ابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ان کے دانت ٹوٹ گئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ سونے کے دانت لگوا لیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بشر بن معاذ کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ، لیکن عروہ بن زبیر نے سیدنا عبداللہ بن عبداللہ بن ابی رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8713
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3011)»
حدیث نمبر: 8714
وَعَنْ وَاقِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ التَّمِيمِيِّ عَمَّنْ رَأَى عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ضَبَّبَ أَسْنَانَهُ بِالذَّهَبِ . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
واقد بن عبداللہ تمیمی نے اس شخص کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ۔ جس نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے دانتوں پر سونا لگوایا تھا ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8714
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8715
وَعَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ : رَأَيْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَدْ شَدَّ أَسْنَانَهُ بِالذَّهَبِ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
حماد بن ابوسلیمان بیان کرتے ہیں : میں نے مغیرہ بن عبداللہ کو دیکھا کہ انہوں نے سونے کے ذریعے اپنے دانت بندھوائے تھے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8715
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8716
وَعَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ : رَأَيْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَدْ شَدَّ أَسْنَانَهُ بِالذَّهَبِ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِإِبْرَاهِيمَ فَقَالَ : لَا بَأْسَ . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
حماد بن ابوسلیمان بیان کرتے ہیں : میں نے مغیرہ بن عبداللہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے دانت بندھوائے تھے میں نے اس بات کا تذکرہ ابراہیم نخعی سے کیا ، تو انہوں نے فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8716
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8717
وَعَنْ سَعْدَانَ قَالَ : رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَطُوفُ بِهِ بَنُوهُ حَوْلَ الْبَيْتِ عَلَى سَوَاعِدِهِمْ ، وَقَدْ شَدُّوا أَسْنَانَهُ بِالذَّهَبِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین
سعدان بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کے بیٹوں نے اپنے ہاتھوں پر انہیں اٹھا کر انہیں بیت اللہ کے گرد طواف کروایا تھا ، اور ان لوگوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے دانت سونے سے بندھوائے ہوئے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8717
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (667)»
حدیث نمبر: 8718
وَعَنْ مَرْوَانَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ : رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَتَوَكَّأُ عَلَى عَصَا عَلَى رَأْسِهَا ضَبَّةُ فِضَّةٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَمَرْوَانُ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
مروان بن نعمان بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے ایک ایسے عصا کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی جس کے سرے پر چاندی لگی ہوئی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ مروان نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8718
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (669)»