مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا رُخِّصَ فِيهِ مِنَ الذَّهَبِ . باب: اس چیز کا بیان کہ سونے کے بارے میں جو رخصت دی گئی ہے
حدیث نمبر: 8715
وَعَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ : رَأَيْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَدْ شَدَّ أَسْنَانَهُ بِالذَّهَبِ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
حماد بن ابوسلیمان بیان کرتے ہیں : میں نے مغیرہ بن عبداللہ کو دیکھا کہ انہوں نے سونے کے ذریعے اپنے دانت بندھوائے تھے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔