مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا رُخِّصَ فِيهِ مِنَ الذَّهَبِ . باب: اس چیز کا بیان کہ سونے کے بارے میں جو رخصت دی گئی ہے
حدیث نمبر: 8717
وَعَنْ سَعْدَانَ قَالَ : رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَطُوفُ بِهِ بَنُوهُ حَوْلَ الْبَيْتِ عَلَى سَوَاعِدِهِمْ ، وَقَدْ شَدُّوا أَسْنَانَهُ بِالذَّهَبِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
سعدان بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کے بیٹوں نے اپنے ہاتھوں پر انہیں اٹھا کر انہیں بیت اللہ کے گرد طواف کروایا تھا ، اور ان لوگوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے دانت سونے سے بندھوائے ہوئے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔