مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا رُخِّصَ فِيهِ مِنَ الذَّهَبِ . باب: اس چیز کا بیان کہ سونے کے بارے میں جو رخصت دی گئی ہے
حدیث نمبر: 8712
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ أَبَاهُ سَقَطَتْ ثَنِيَّتُهُ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَشُدَّهَا بِذَهَبٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ان کے والد کے سامنے کے دانت گر گئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ سونے کے ذریعے انہیں باندھ لیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوربیع سمان ہے ، اور وہ متروک ہے ۔