مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا رُخِّصَ فِيهِ مِنَ الذَّهَبِ . باب: اس چیز کا بیان کہ سونے کے بارے میں جو رخصت دی گئی ہے
حدیث نمبر: 8718
وَعَنْ مَرْوَانَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ : رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَتَوَكَّأُ عَلَى عَصَا عَلَى رَأْسِهَا ضَبَّةُ فِضَّةٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَمَرْوَانُ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
مروان بن نعمان بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے ایک ایسے عصا کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی جس کے سرے پر چاندی لگی ہوئی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ مروان نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔