کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس شخص کا بیان ، جو اپنی بیوی کے ساتھ اس کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرتا ہے
حدیث نمبر: 7591
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " هِيَ اللُّوطِيَّةُ الصُّغْرَى " - يَعْنِي : الرَّجُلُ يَأْتِي امْرَأَتَهُ فِي دُبُرِهَا - . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ، وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : یہ چھوٹی قسم کا قوم لوط کا عمل ہے ۔ راوی بیان کہتے ہیں : اس سے مراد یہ ہے کہ آدمی کا اپنی بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنا ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ امام أحمد کے رجال اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7591
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند 1455 اخرجه احمد فى المسند (6706)»
حدیث نمبر: 7592
وَعَنْ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اسْتَحْيُوا ، فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ ، وَلَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَدْبَارِهِنَّ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا يَعْلَى بْنَ الْيَمَانِ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم لوگ حیاء کرو لیکن اللہ تعالیٰ حق بات سے حیاء نہیں کرتا ہے تم عورتوں کے ساتھ ان کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت نہ کرو “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ امام بزار نے بھی نقل کی ہے ۔ امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف یعلی بن یمان نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7592
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1456)»
حدیث نمبر: 7593
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَكُونُ بِالْبَادِيَةِ وَتَكُونُ مِنْ أَحَدِنَا الرُّوَيْحَةُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ إِذَا فَعَلَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَتَوَضَّأْ ، وَلَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَعْجَازِهِنَّ " . وَقَالَ مَرَّةً : " فِي أَدْبَارِهِنَّ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَقَدْ رَوَاهُ أَصْحَابُ السُّنَنِ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ الْحَنَفِيِّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم ویرانے میں ہوتے ہیں ہم میں سے کسی ایک شخص کی تھوڑی سی ہوا خارج ہو جاتی ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ حق بات سے حیاء نہیں کرتا ہے ، جب تم میں سے کسی شخص کے ساتھ ایسا ہو ، تو اسے وضو کر لینا چاہیے اور تم عورتوں کے ساتھ ان کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت نہ کرنا ( یہاں راوی نے ایک لفظ ایک مرتبہ مختلف نقل کیا ہے ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ” سنن“ کے مصنفین نے اس روایت کو سیدنا علی بن طلق حنفی رضی اللہ عنہ سے منقول روایت کے طور پر نقل کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7593
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7594
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ مَحَاشِّ النِّسَاءِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کی پچھلی شرمگاہ میں ( صحبت کرنے ) سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7594
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7595
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَعَنَ اللَّهُ الَّذِينَ يَأْتُونَ النِّسَاءَ فِي مَحَاشِهِنَّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ وَثَّقَهُ الذَّهَبِيُّ وَقَالَ : لَهُ حَدِيثٌ يُسْتَنْكَرُ . وَهُوَ صَالِحُ الْحَالِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر لعنت کرے جو خواتین کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالصمد بن فضل ہے ، جسے امام ذہبی نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں : اس کے حوالے سے ایک حدیث منقول ہے ، جسے منکر قرار دیا گیا ہے ویسے یہ حالت کے اعتبار سے صالح ہے اگر اللہ نے چاہا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7595
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1952)»
حدیث نمبر: 7596
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ أَتَى النِّسَاءَ فِي أَعْجَازِهِنَّ ، فَقَدْ كَفَرَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص خواتین کے ساتھ ان کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرتا ہے وہ کفر کا مرتکب ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7596
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح