حدیث نمبر: 7592
وَعَنْ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اسْتَحْيُوا ، فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ ، وَلَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَدْبَارِهِنَّ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا يَعْلَى بْنَ الْيَمَانِ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم لوگ حیاء کرو لیکن اللہ تعالیٰ حق بات سے حیاء نہیں کرتا ہے تم عورتوں کے ساتھ ان کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت نہ کرو “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ امام بزار نے بھی نقل کی ہے ۔ امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف یعلی بن یمان نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7592
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1456)»