مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ وَطِئَ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا . باب: اس شخص کا بیان ، جو اپنی بیوی کے ساتھ اس کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرتا ہے
حدیث نمبر: 7591
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " هِيَ اللُّوطِيَّةُ الصُّغْرَى " - يَعْنِي : الرَّجُلُ يَأْتِي امْرَأَتَهُ فِي دُبُرِهَا - . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ، وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : یہ چھوٹی قسم کا قوم لوط کا عمل ہے ۔ راوی بیان کہتے ہیں : اس سے مراد یہ ہے کہ آدمی کا اپنی بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنا ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ امام أحمد کے رجال اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔