مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ وَطِئَ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا . باب: اس شخص کا بیان ، جو اپنی بیوی کے ساتھ اس کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرتا ہے
حدیث نمبر: 7595
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَعَنَ اللَّهُ الَّذِينَ يَأْتُونَ النِّسَاءَ فِي مَحَاشِهِنَّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ وَثَّقَهُ الذَّهَبِيُّ وَقَالَ : لَهُ حَدِيثٌ يُسْتَنْكَرُ . وَهُوَ صَالِحُ الْحَالِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر لعنت کرے جو خواتین کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالصمد بن فضل ہے ، جسے امام ذہبی نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں : اس کے حوالے سے ایک حدیث منقول ہے ، جسے منکر قرار دیا گیا ہے ویسے یہ حالت کے اعتبار سے صالح ہے اگر اللہ نے چاہا ۔