مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ وَطِئَ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا . باب: اس شخص کا بیان ، جو اپنی بیوی کے ساتھ اس کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرتا ہے
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَكُونُ بِالْبَادِيَةِ وَتَكُونُ مِنْ أَحَدِنَا الرُّوَيْحَةُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ إِذَا فَعَلَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَتَوَضَّأْ ، وَلَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَعْجَازِهِنَّ " . وَقَالَ مَرَّةً : " فِي أَدْبَارِهِنَّ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَقَدْ رَوَاهُ أَصْحَابُ السُّنَنِ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ الْحَنَفِيِّ . ¤سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم ویرانے میں ہوتے ہیں ہم میں سے کسی ایک شخص کی تھوڑی سی ہوا خارج ہو جاتی ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ حق بات سے حیاء نہیں کرتا ہے ، جب تم میں سے کسی شخص کے ساتھ ایسا ہو ، تو اسے وضو کر لینا چاہیے اور تم عورتوں کے ساتھ ان کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت نہ کرنا ( یہاں راوی نے ایک لفظ ایک مرتبہ مختلف نقل کیا ہے ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ” سنن“ کے مصنفین نے اس روایت کو سیدنا علی بن طلق حنفی رضی اللہ عنہ سے منقول روایت کے طور پر نقل کیا ہے ۔