ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الصافات (37) — آیت 45

یُطَافُ عَلَیۡہِمۡ بِکَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِیۡنٍۭ ﴿ۙ۴۵﴾
ان پر صاف بہتی ہوئی شراب کا جام پھرایا جائے گا۔ En
شراب لطیف کے جام کا ان میں دور چل رہا ہوگا
En
جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

45۔ ان کے لئے شراب خالص کے جام [24] کا دور چلے گا
[24] ﴿كأس﴾ کا لغوی مفہوم:۔
﴿كَأسٌ کا لفظ صرف شراب سے بھرے ہوئے پیالہ یا گلاس کے لئے مستعمل ہے، جسے ہماری زبان میں جام یا ساغر کہتے ہیں۔ دودھ یا پانی سے بھرے ہوئے پیالہ کو ﴿كَأسٌ نہیں کہہ سکتے اور اگر یہ پیالہ خالی ہو اور شیشے کا ہو تو اسے ﴿قَدْحٌ کہتے ہیں، چمڑے کا ہو تو﴿عَلْبةٌ اور مٹی کا ہو تو ﴿مُوْكِنْ اور ﴿مَعِيْنٌ در اصل صاف شفاف نتھرے، خوش ذائقہ، میٹھے اور ٹھنڈے پانی کو کہتے ہیں۔ مگر جب معین کے ساتھ ﴿كأس﴾ کا لفظ آئے تو معین سے مراد یہی صفات رکھنے والی شراب ہو گی۔ کیونکہ ﴿كأس﴾ کا لفظ شراب کے بھرے ہوئے پیالہ کے لئے ہی مخصوص ہے۔