ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الصافات (37) — آیت 45

یُطَافُ عَلَیۡہِمۡ بِکَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِیۡنٍۭ ﴿ۙ۴۵﴾
ان پر صاف بہتی ہوئی شراب کا جام پھرایا جائے گا۔ En
شراب لطیف کے جام کا ان میں دور چل رہا ہوگا
En
جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

45۔ 1 کَاْسً شراب کے بھرے ہوئے جام کو اور قدح خالی جام کو کہتے ہیں مَعِیْن کے معنی ہیں، جاری چشمہ۔ مطلب یہ ہے کہ جاری چشمے کی طرح، جنت میں شراب ہر وقت میسر ہوگی۔