ترجمہ و تفسیر — سورۃ الصافات (37) — آیت 44

عَلٰی سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیۡنَ ﴿۴۴﴾
تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔ En
ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر (بیٹھے ہوں گے)
En
تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے (بیٹھے) ہوں گے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 44) {عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيْنَ:} لذت کی تکمیل کے لیے احباب اور مجلس کے لوازم کا ہونا ضروری ہے۔ فرمایا، وہ اور ان کے احباب سب بادشاہ ہوں گے، جو تختوں پر بیٹھے ہوں گے اور وہ جتنے بھی زیادہ ہوں گے ہر ایک کا چہرہ دوسرے کے چہرے کے سامنے ہو گا، کسی کی پیٹھ دوسرے کی طرف نہیں ہو گی۔ اس سے ان کے دلوں کی صفائی اور باہمی محبت کا بھی اظہار ہوتا ہے، کیونکہ دلوں میں محبت نہ ہو تو چہرے ایک دوسرے کی طرف نہیں رہتے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

44۔ ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر [23] بیٹھے ہوں گے
[23] آیت نمبر 42، 43، 44 میں ﴿رزق كريم﴾ یعنی با عزت طور پر روزی ملنے کی ہی تفصیل بیان کی گئی ہے۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔