943/1238 (حسن الإسناد) عن السائب [ هو ابن يزيد]، عن عمر قال: "ربما قعد على باب ابن مسعود رجال، قريش، فإذا فاء الفيء، قال: قوموا(1)، فما بقي فهو للشيطان"، ثم لا يمر على أحد إلا أقامه. قال: ثم بينا هو كذلك إذ قيل: هذا مولى بني الحسحاس يقول الشعر، فدعاه فقال: كيف قلت؟ فقال: ودع سليمى إن تجهزت غازياً ……كفى الشيب والإسلام للمرء ناهيا فقال: حسبك، صدقت صدقت.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا سائب (بن یزید) رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: بسا اوقات سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے دروازے پر قریش کے کچھ لوگ بیٹھ جاتے، تو جب سایہ ڈھل جاتا تو (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) فرماتے: ”اٹھو (اور قیلولہ کرو)، جو (وقت) باقی رہ گیا ہے وہ شیطان کا ہے۔“ پھر وہ جس کے پاس سے بھی گزرتے اسے اٹھا دیتے۔ راوی کہتے ہیں: پھر ایک دفعہ وہ اسی حال میں تھے کہ کہا گیا: یہ بنو حسحاس کا آزاد کردہ غلام ہے جو شعر کہتا ہے۔ آپ نے اسے بلایا اور فرمایا: تم نے کیا کہا ہے؟ اس نے کہا: «ودع سليمى إن تجهزت غازيا ... كفى الشيب والإسلام للمرء ناهيا» ”اگر تو جہاد کے لیے تیار ہو چکا ہے تو سلیمیٰ کو الوداع کہہ دے، آدمی کو (برائی سے) روکنے کے لیے بڑھاپا اور اسلام کافی ہیں۔“ تو آپ نے فرمایا: بس کرو، تم نے سچ کہا، تم نے سچ کہا۔
944/1239 (حسن الإسناد) وفي رواية عن السائب بن يزيد قال: كان عمر رضي الله عنه يمر بنا نصف النهار – أو قريباً منه – فيقول: " قوموا فقيلوا، فما بقي فللشيطان".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
اور ایک روایت میں سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ دوپہر کے وقت - یا اس کے قریب - ہمارے پاس سے گزرتے تو فرماتے: ”اٹھو اور قیلولہ کرو، جو (وقت) باقی رہ گیا ہے وہ شیطان کا ہے۔“
945/1240 (صحيح) عن أنس قال: " كانوا يجعون ثم يقيلون".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: لوگ (صحابہ) جمعہ پڑھتے پھر قیلولہ کیا کرتے تھے۔
946/1241 (صحيح الإسناد) عن أنس : ما كان لأهل المدينة شراب – حيث حرمت الخمر – أعجب إليهم من التمر والبُسر؛ فإني لأسقي أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم – وهم عند أبي طلحة- مر رجلٌ فقال: " إن الخمر قد حرمت". فما قالوا: متى ؟ أو حتى نَنْظر. قالوا: يا أنس ! أهرقها، ثم قالوا(2) عند أم سليم أبردوا واغتسلوا، ثم طيبتهم أم سليم، ثم راحوا إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فإذا الخبر كما قال الرجل. قال أنس : فما طعموها بعد.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، (انہوں نے کہا:) جب شراب حرام کی گئی تو اہل مدینہ کے ہاں کوئی مشروب انہیں (پکی اور ادھ پکی) کھجور (کی نبیذ) سے زیادہ پسند نہیں تھا۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو پلا رہا تھا اور وہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے ہاں تھے کہ ایک آدمی گزرا اور اس نے کہا: ”بیشک شراب حرام کر دی گئی ہے۔“ تو انہوں نے یہ نہیں کہا کہ کب (حرام ہوئی)؟ یا یہ کہ (ٹھہرو) ہم دیکھ لیں۔ (بلکہ) انہوں نے کہا: اے انس! اسے بہا دو۔ پھر انہوں نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے ہاں قیلولہ کیا، (دن) ٹھنڈا ہونے تک ٹھہرے اور غسل کیا، پھر سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے انہیں خوشبو لگائی، پھر وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئے تو خبر ویسی ہی تھی جیسی اس آدمی نے کہی تھی۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر انہوں نے اس کے بعد اسے کبھی نہیں چکھا۔