حدیث نمبر: 947
947/1242 (صحيح الإسناد) عن خوات بن جبير قال: "نوم أول النهار خُرقٌ(3)، وأوسطه خلق(4)، وآخره حمق".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”دن کے شروع میں سونا نادانی ہے، درمیان میں (سونا) اچھی عادت ہے اور آخر میں (سونا) حماقت ہے۔“