حدیث نمبر: 942
942/1236 (صحيح) عن أبي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: " إذا سمعتم صياح الديكة من الليل؛ فإنها رأت ملكاً، فسلوا الله من فضله، وإذا سمعتم نهاق الحمير من الليل؛ فإنها رأت شيطاناً، فتعوذوا بالله من الشيطان ".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم رات کے وقت مرغوں کی بانگ سنو تو (سمجھو کہ) انہوں نے کسی فرشتے کو دیکھا ہے، لہٰذا اللہ سے اس کا فضل مانگو، اور جب تم رات کے وقت گدھوں کے رینکنے کی آواز سنو تو انہوں نے شیطان کو دیکھا ہے، لہٰذا شیطان سے اللہ کی پناہ مانگو۔“