726/944 (صحيح) عن عبد الله بن كعب- وكان قائد كعب من بنيه حين عمي – قال: سمعت كعب بن مالك، يحدث حديثه حين تخلف عن رسول الله صلى الله عليه وسلم عن غزوة تبوك، فتاب الله عليه: وآذن رسول الله صلى الله عليه وسلم بتوبة الله علينا حين صلى الفجر، فتلقاني الناس فوجاً فوجاً؛ يهنوني بالتوبة، يقولون: لتهنك توبة الله عليك، حتى دخلت المسجد، فإذا برسول الله صلى الله عليه وسلم حوله الناس. فقام إلي طلحة بن عبيد الله يهرول، حتى صافحني وهناني، والله ما قام إلي رجل من المهاجرين غيره، لا أنساها لطلحة.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
عبداللہ بن کعب سے روایت ہے — اور سیدنا کعب رضی اللہ عنہ جب نابینا ہو گئے تو ان کے بیٹوں میں سے یہی ان کے رہنما تھے — انہوں نے کہا: میں نے سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کو اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے سنا جب وہ غزوہ تبوک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیچھے رہ گئے تھے، پھر اللہ نے ان کی توبہ قبول فرمائی۔ (انہوں نے کہا:) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز پڑھنے کے بعد ہم پر اللہ کی طرف سے توبہ قبول ہونے کا اعلان فرمایا، تو لوگ گروہ در گروہ مجھ سے ملنے لگے اور مجھے توبہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہتے: تمہیں اللہ کی طرف سے اپنی توبہ کی قبولیت مبارک ہو۔ یہاں تک کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے اور آپ کے اردگرد لوگ تھے۔ تو سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ تیزی سے چلتے ہوئے میری طرف اٹھے، یہاں تک کہ مجھ سے مصافحہ کیا اور مجھے مبارکباد دی۔ اللہ کی قسم! مہاجرین میں سے ان کے سوا کوئی آدمی میری طرف اٹھ کر نہیں آیا، میں طلحہ کی یہ بات کبھی نہیں بھولوں گا۔
727/945- عن أبي سعيد الخدري: أن ناساً نزلوا على حكم سعد بن معاذ فأرسل(1) إليه، فجاء على حمار، فلما بلغ قريباً من المسجد (2) قال النبي صلى الله عليه وسلم: "ائتوا(3) خيركم، أو سيدكم" فقال: " يا سعد! إن هؤلاء نزلوا على حكمك". فقال سعد: أحكم فيهم: أن تقتل مقاتلتهم، وتسبي ذريتهم. فقال النبي صلى الله عليه وسلم : " حكمت بحكم الله " أو قال: " حكمت بحكم الملك"(4).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فیصلے پر (قلعے سے) اتر آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلا بھیجا، وہ ایک گدھے پر سوار ہو کر آئے، جب وہ مسجد کے قریب پہنچے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے سب سے بہتر، یا اپنے سردار کے پاس جاؤ۔“ پھر آپ نے فرمایا: ”اے سعد! یہ لوگ تمہارے فیصلے پر اترے ہیں۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ان کے بارے میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ ان کے لڑنے والوں کو قتل کر دیا جائے اور ان کی اولاد کو قیدی بنا لیا جائے۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اللہ کے فیصلے کے مطابق فیصلہ کیا“ یا فرمایا: ”تم نے بادشاہ (حقیقی) کے فیصلے کے مطابق فیصلہ کیا۔“
728/946 (صحيح) عن أنس قال: "ما كان شخص أحب إليهم رؤية من النبي صلى الله عليه وسلم، وكانوا إذا رأوه لم يقوموا إليه(5)، لما يعلمون من كراهيته لذلك".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”صحابہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کسی شخص کا دیدار محبوب نہ تھا، (اس کے باوجود) جب وہ آپ کو دیکھتے تو آپ کے لیے کھڑے نہیں ہوتے تھے، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ آپ اسے ناپسند فرماتے ہیں۔“
729/947 (صحيح) عن عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها، قالت: ما رأيت أحداً من الناس كان أشبه بالنبي صلى الله عليه وسلم كلاماً ولا حديثاً ولا جلسة من فاطمة". قالت: وكان النبي صلى الله عليه وسلم إذا رآها قد أقبلت رحب بها، ثم قام إليها(1) فقبلها، ثم أخذ بيدها، فجاء بها حتى يجلسها في مكانه، وكانت إذا أتاها النبي صلى الله عليه وسلم رحبت به، ثم قامت إليه [فأخذت بيده/971] فقبلته. وأنها دخلت على النبي صلى الله عليه وسلم في مرضه الذي قبض فيه، فرحب وقبلها، وأسر إليها، فبكت ! ثم أسرّ إليها، فضحكت! فقلت للنساء: إن كنت لأرى أن لهذه فضلاً على النساء، فإذا هي من النساء! بينما هي تبكي إذ هي تضحك! فسألتها: ما قال لك؟ قالت: إني إذاً لبَذِرة(2)! فلما قبض النبي صلى الله عليه وسلم، فقالت: أسر إلي، فقال: " إني ميت"، فبكيت، ثم أسرّ إليّ. فقال: " إنك أول أهلي بي لحوقاً فسررت بذلك، وأعجبني.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے لوگوں میں سے کسی کو بات چیت، گفتگو اور نشست و برخاست میں فاطمہ (رضی اللہ عنہا) سے بڑھ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ نہیں دیکھا۔ انہوں نے فرمایا: اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب انہیں آتے ہوئے دیکھتے تو انہیں خوش آمدید کہتے، پھر ان کی طرف اٹھ کر جاتے اور انہیں بوسہ دیتے، پھر ان کا ہاتھ پکڑتے اور انہیں لا کر اپنی جگہ پر بٹھاتے۔ اور جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے جاتے تو وہ آپ کو خوش آمدید کہتیں، پھر آپ کی طرف اٹھ کر جاتیں (اور آپ کا ہاتھ پکڑتیں) اور آپ کو بوسہ دیتیں۔ اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کی اس بیماری میں آئیں جس میں آپ کی وفات ہوئی، تو آپ نے انہیں خوش آمدید کہا اور بوسہ دیا، اور ان سے سرگوشی کی تو وہ رو پڑیں! پھر ان سے سرگوشی کی تو وہ ہنس پڑیں! میں نے عورتوں سے کہا: میں سمجھتی تھی کہ اس خاتون کو عورتوں پر فضیلت حاصل ہے، مگر یہ بھی (عام) عورتوں ہی جیسی ہیں! ابھی رو رہی تھیں کہ ابھی ہنسنے لگیں! میں نے ان سے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تم سے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: تب تو میں راز فاش کرنے والی ہوں گی! پھر جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی تو انہوں نے بتایا: آپ نے مجھ سے سرگوشی کی اور فرمایا: ”میں وفات پانے والا ہوں“ تو میں رو پڑی، پھر آپ نے مجھ سے سرگوشی کی اور فرمایا: ”تم میرے گھر والوں میں سب سے پہلے مجھ سے آ ملو گی“ تو میں اس سے خوش ہوئی اور یہ بات مجھے اچھی لگی۔