727/945- عن أبي سعيد الخدري: أن ناساً نزلوا على حكم سعد بن معاذ فأرسل(1) إليه، فجاء على حمار، فلما بلغ قريباً من المسجد (2) قال النبي صلى الله عليه وسلم: "ائتوا(3) خيركم، أو سيدكم" فقال: " يا سعد! إن هؤلاء نزلوا على حكمك". فقال سعد: أحكم فيهم: أن تقتل مقاتلتهم، وتسبي ذريتهم. فقال النبي صلى الله عليه وسلم : " حكمت بحكم الله " أو قال: " حكمت بحكم الملك"(4).سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فیصلے پر (قلعے سے) اتر آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلا بھیجا، وہ ایک گدھے پر سوار ہو کر آئے، جب وہ مسجد کے قریب پہنچے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے سب سے بہتر، یا اپنے سردار کے پاس جاؤ۔“ پھر آپ نے فرمایا: ”اے سعد! یہ لوگ تمہارے فیصلے پر اترے ہیں۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ان کے بارے میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ ان کے لڑنے والوں کو قتل کر دیا جائے اور ان کی اولاد کو قیدی بنا لیا جائے۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اللہ کے فیصلے کے مطابق فیصلہ کیا“ یا فرمایا: ”تم نے بادشاہ (حقیقی) کے فیصلے کے مطابق فیصلہ کیا۔“